Samsung next phablet will be called Galaxy Note 7 instead of Note 6

Samsung Next Phablet Will Be Called Galaxy Note 7 Instead Of Note 6

سام سنگ کے اگلےفیبلٹ کا نام گلیکسی نوٹ 6 کی بجائے گلیکسی نوٹ 7 ہوگا

ایک رپورٹ میں کہا گیاہے کہ سام سنگ کے اگلے فلیگ شپ فیبلٹ کا نام گلیکسی نوٹ 6 کی بجائے گلیکسی نوٹ 7 ہوگا۔ سام سنگ 6 نمبر کو مکمل طور پر نظر انداز کر دے گا۔
اس فیصلے کے پیچھے جو اصل وجہ بتائی جاتی ہے وہ یہ کہ آئندہ سے سام سنگ کے ایک سال میں جتنے بھی فلیگ شپ ماڈل لانچ ہونگے ، اُن کے نام ایک جیسے ہونگے۔

(جاری ہے)

جیسے 2016 میں ایس 7 لانچ ہوا تو فیبلٹ بھی نوٹ 7 ہی لانچ کیا جائے گا تاکہ صارفین فیبلٹ کو پچھلی نسل کا نہ سمجھیں۔


یہ بھی خیال کیا جا رہا ہے کہ نوٹ 7 نام متعارف کرانے کا مقصد آئی فون 7 اور 7 پلس سے مقابلہ کرنے میں آسانی بھی ہے۔ ایپل کے یہ فلیگ شپ اس سال کے آخر میں لانچ ہونگے۔
نام کے تنازعے سے ہٹ کر دیکھا تو جائے نئی نوٹ ڈیوائس میں ڈوئل ایج سکرین ہوگی ، اس کے علاوہ نوٹ 7 کی بیک پر خم دار گلاس ہوگا۔
سام سنگ نوٹ 7 کے اگست کے وسط تک متعارف کرا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-05-25

More Technology Articles