Samsung Q2 profits down nearly 20 percent

Samsung Q2 Profits Down Nearly 20 Percent

گلیکسی ایس 5 کی ناکامی سامسنگ کے لئے بہت بھاری ثابت ہوئی

حال ہی میں سامسنگ کی جانب سے اس کی دوسری سہ ماہی کی حاصل رپورٹ سامنے آئی جس کے مطابق سامسنگ الیکڑانکس کی آمدنی 50.9 بلین ڈالر رہی جبکہ پچھلے سال کے مقابلے میں نیٹ فروخت 6.1 بلین ڈالر جو کہ پچھلے سال کی نسبت 20 فیصد کم ہے۔
یہ پچھلے سال کی دوسری سہ ماہی کے 7 بلین ڈالر سے کافی کم ہے۔

(جاری ہے)


سامسنگ کی آمدنی کا زیادہ حصہ اس کے منافع بخش فون بزنس سے حاصل ہوتا ہے جو کہ آمدنی میں 27.7 بلین ڈالر ہے اور جس پر 4.3 بلن ڈالر کا آپریٹنگ منافع ہوتا رہا ہے۔
اس تمام صورتِ حال کو دیکھ کر یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ پچھلے سال ایس 4 کے مقابلے میں ایس 5 مارکیٹ میں خاص جگہ بنانے میں ناکام رہا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ دوسری سہ ماہی ان کے لیے ایک چیلنج ہوگی ۔
ورلڈ کپ کی وجہ سے سامسنگ کے بڑے یو ایچ ڈی ٹی وی کا بزنس کافی بڑھا۔امریکہ میں سامسنگ کے ٹی وی کی ڈیمانڈ میں کافی اضافہ دیکھنے میں آیا۔سامسنگ کے ایل سی ڈی پینل بزنس میں کافی بہتری آئی اور پچھلے سال کے مقابلے میں اس میں خاصا اضافہ بھی ہواہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-08-01

More Technology Articles