Samsung SM G5510 certified by TENAA

Samsung SM G5510 Certified By TENAA

سام سنگ جلد ہی ایک مناسب قیمت کا فون متعارف کرائے گا

چینی وائرلیس سرٹیفیکیشن اتھارٹی ٹینا(TENAA) نہ صرف ڈیوائسز کو سرٹیفیکیٹ جاری کرتی ہے بلکہ ڈیوائس کی تصاویر اور ہارڈ وئیر کی تفصیلات بھی پبلش کر کردیتی ہے۔ٹینا نے سام سنگ کی ڈیوائس ، جس کا ماڈل نمبر SM-G5510ہے، کو بھی سرٹیفیکیٹ دیا ہے۔ اس فون کی قیمت امپورٹ ویب سائٹ Zauba پر 100ڈالر دکھائی گئی ہے۔
ایس ایم –جی5510 ایک انٹری لیول فون ہے،جس کی سکرین 5 انچ( ٹی ایف ٹی 720pریزولوشن) ہے۔

اس فون میں کواڈ کور سنیپ ڈریگن چپ ہے، جو شاید 425 ہو۔

(جاری ہے)

اینڈروئیڈ 6.0 مارش میلو کے ساتھ اس ڈیوائس کی ریم 2 جی بی اور سٹوریج 16 جی بی ہے۔مائیکروایس ڈی کارڈ سے سٹوریج کو بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
اس فون کا 13 میگا پکسل رئیر کیمرہ 1080pویڈیو بھی ریکارڈ کر سکتا ہے۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل ہے۔
ایل ٹی ای کے ساتھ اس فون میں VoLTE، CDMA اور TD-LTE کی سپورٹ بھی ہے ۔ٹینا نے اس کے صر ف گولڈن رنگ کے ورژن کے بارے میں بتایا ہےجو چارجر اور یوایس بی کیبل کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔
ٹینا نے ایک دوسری ڈیوائس SM-G5520کو بھی سرٹیفیکیٹ دیا ہے ،جو SM-G5510 کا انٹرنیشنل ورژن ہو سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-09-19

More Technology Articles