Samsung’s curved all-in-one PC lands March 8 for $1,299

Samsung’s Curved All-in-one PC Lands March 8 For $1,299

سام سنگ کا خم دار آل ان ون پی سی فروخت کے لیے پیش کر دیا

سام سنگ نےکنزیومر الیکٹرک شو میں اے ٹی آئی وی(ATIV) ون 7خم دار(Curved) کا اعلان کیا تھا ۔ اسے 8 مارچ 2015 کو فروخت کےلیے پیش کر دیا گیا۔ اس کی قیمت 1299 ڈالر ہے۔
اس وقت مارکیٹ میں بے شمار ایچ ڈی ٹی وی اور مانیٹر ہیں مگرسام سنگ نےپہلا خم دار آل ان ون پی سی متعارف کرایا ہے۔اگر آپ کے پاس سام سنگ کا سمارٹ فون ہو تو سمارٹ فون کو اس کمپیوٹر کے ساتھ مربوط کر کے کمپیوٹر پر ہی فون کال کی جا سکتی ہے، ایس ایم ایس کیے جاسکتےہیں۔

27 انچ کی خم دار سکرین پر 1080p ڈسپلے اور ٹچ سکرین پر ویڈیو انجوائے کی جاسکتی ہیں، ۔اس آل ان ون کمپیوٹر اور ٹی وی میں 8 جی بی کی ریم اور کور آئی 5 پراسیسر لگا ہے۔سٹوریج 1 یٹرا بائٹ کی ہے جبکہ آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 8.1 ہے۔سکرین کو 178 ڈگری زاویے سے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس پی سی کے ساتھ 10 واٹ کے ایچ ڈی آڈیو ڈولبی سپیکر بھی ملتے ہیں۔

سام سنگ اے ٹی آئی وی پی سی

تاریخ اشاعت: 2015-03-08

More Technology Articles