Scholarships for Wikimania Mexico 2015

Scholarships For Wikimania Mexico 2015

پاکستانی ویکیمیڈین کے لیے بھی مفت میں میکسیکو گھومنے کا موقع

ویکیمیڈیا کا ایک منصوبہ ویکی مینیا (Wikimania)ہے۔ ویکی مینیا ہر سال دنیا کے کسی نہ کسی ملک میں ویکی مینیا کانفرنس کا انعقاد کرتا ہے۔ اس کانفرنس میں دنیا بھر سے 100 سے زیادہ لوگوں کو شرکت کے لیے سکالر شپ دیا جاتا ہے۔اس دفعہ دنیا کے شمالی حصے کے لیے 25 فیصد اور جنوبی حصے کے لیے 75 فیصد سکالر شپس ہیں۔جنوبی ایشیاء کے ممالک بھی دنیا کے جنوبی حصے میں آتے ہیں۔

(جاری ہے)


ویکی مینیا میکسیکو 2015 کے سکالرشپ میں میکسیکو آنے ، جانے ، وہاں قیام اور مختلف پروگراموں میں شرکت کا خرچ شامل ہے جو ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن برداشت کرے گی۔اس سکالرشپ بارے میں مزید معلومات کے لیے اس صفحے پر کلک کریں.
رجسٹریشن فارم بھرنے کے لیے یہاں کلک کریں.
رجسٹریشن کرانے کی آخری تاریخ 16 فروری ہے۔اگر آپ نے بھی کبھی ویکیمیڈیا کے کسی منصوبے جیسے ویکیپیڈیا میں مضمون لکھ کر یا اس کی تدوین کر کے شرکت کی ہے تو آپ بھی اس سکالر شپ کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-31

More Technology Articles