Skype Translator now speaks French and German

Skype Translator Now Speaks French And German

سکائپ مترجم اب فرانسیسی اور جرمن زبانیں بھی بولے گا

سکائپ مترجم(Skype Translator) کے ہوتے ہوئے زبان کی مشکلات سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔سکائپ ٹرانسلیٹر پریویو میں اب جرمن اور فرانسیسی کی سپورٹ بھی شامل ہے۔ مزید یہ کہ یہ سہولت اب سب کے لیے دستیاب ہے۔اس سہولت کو استعمال کرنے کے لیے ونڈوز 8.1 سٹور سے سکائپ مترجم ڈاؤن لوڈ کریں اور استعمال کریں۔ استعمال کرنے کے لیے سائن اپ کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)


سکائپ مترجم اب چینی(منڈارین)، انگریزی، فرانسیسی، جرمن، اطالوی اور سپینی زبانوں کے درمیان براہ راست ترجمہ کر سکتاہے۔انسٹنٹ میسجنگ کے دوران یہ ٹرانسلیٹر 50 زبانوں کے درمیان ترجمہ کر سکتا ہے۔سکائپ مترجم کی بدولت کسی بھی ڈیوائس پر موجود سکائپ کلائنٹ پر کال کی جا سکتی ہے۔
سکائپ مترجم ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

تاریخ اشاعت: 2015-07-01

More Technology Articles