Sony confirms Xperia E5 shows off the device

Sony Confirms Xperia E5 Shows Off The Device

سونی نے ایکسپیریا ای 5 کی تصدیق کر دی

ایکسپیریا ای 5(Xperia E5) کی خبر لیک ہونے کے چند دن بعد ہی سونی نے باضابطہ طور پر اپنے فیس بک پیج پر اس ڈیوائس کی تصدیق کر دی ہے، تاہم بعد میں یہ فیس بک پوسٹ ڈیلیٹ کر دی گئی۔فیس بک پوسٹ میں ڈیوائس کے فرنٹ اور بیک کو دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)


جی ایف ایکس بینچ پر کچھ دن پہلے ظاہر ہونے والے سونی ایف 3311 میں میڈیا ٹیک کا ایم 6735 چپ سیٹ ہے۔ڈیوائس کی سکرین 4.6 انچ 720p ہے۔ ڈیوائس میں 1.5 جی بی ریم ہے جبکہ اس کی انٹرنل سٹوریج 16 جی بی ہے۔
ابھی اس ڈیوائس کی قیمت یا دستیابی کے حوالے سے معلومات سامنے نہیں آئیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-05-24

More Technology Articles