Stay Off Social Media Or Risk Divorce

Stay Off Social Media Or Risk Divorce

طلاق اور سوشل میڈیا کا گہرا تعلق ہے

اگر اپنے تعلق کو قائم رکھنا ہے یا فیس بک پر اپنی ازدواجی کیفیت کو شادی شدہ ہی رکھنا چاہتے ہیں تو فیس بک اور سوشل میڈیا کو ہی چھوڑ دیں ۔
ایک سروے کے دوران 7 میں سے 1 شخص کا کہنا تھا کہ طلاق کی بڑی وجوہات میں سے ایک سوشل میڈیا ہے۔ لوگوں نے اس کی منطق یہ بتائی کہ ایسے افراد جو سوشل میڈیا پر زیادہ وقت گذارتے ہیں، اُن کی شریک حیات اُن کی سوشل میڈیا پر سرگرمیوں کے حوالے سے زیادہ سوال و جواب کرتی ہیں۔

اس سروے میں 2000 سے زیادہ لوگوں سے سوال و جواب کیے گئے۔اس تحقیق سے پتہ چلا کہ شادی شدہ افراد کے درمیان میں ہفتے میں ایک دفعہ لازمی سوشل میڈیا کے حوالے سے بحث ہوتی ہے۔ 17 فیصد افراد نے اعتراف کیا کہ ان کے گھر میں سوشل میڈیا کے حوالے سے روز ہی لڑائی ہوتی ہے۔لڑائی کی وجوہات ہی یہ ہوتی ہے کہ تم نے اپنے سابق بوائے فرینڈ یا گرل فرینڈ کی ریکوئسٹ کیوں قبول کی؟ اس کی پوسٹ پر کمنٹ کیوں کیا؟ تمہارے اس رشتے دار نے میری پوسٹ پر یہ کمنٹ کیوں کیا؟ یہ توتو میں میں بعد میں علیحدگی کا باعث بنتی ہے۔

(جاری ہے)


اس سروے میں شامل 58 فیصد لوگوں نے اعتراف کیا کہ انہیں اپنے شریک حیات کے سوشل میڈیا کا پاس ورڈ پتا ہے ، جبکہ اُن کے شریک حیات کو بھی یہ بات معلوم نہیں۔
ایک وکیل نے کہا کہ طلاق کے مقدمات میں سوشل میڈیا کی وجہ سے بہت اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکہ کی ایک تنظیم نے وکلا سے ایک سروے کیا تو وکلا نے بتایا کہ 5 سال پہلے کی نسبت اب طلاق کی شروع بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔
وکلا نے کہا کہ ان کے کلائنٹ اپنے شریک حیات کے خلاف تمام ثبوت فیس بک سے جمع کر کے پیش کرتے ہیں۔ تمام دکلا اس بات پر متفق تھے کہ امریکا میں طلاق کی سب سے بڑی وجہ فیس بک ہے۔
اس ساری صورتحال کے بعد ہم ایک بات بڑے وثوق سے کہہ سکتے کہ موجودہ صدی میں جتنی طلاقیں مارک زکر برگ کی وجہ سے ہوئیں ہیں، اتنی تو لگائی بجھائی کرانے والوں نے مل کر نہ کرائیں ہونگی۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-03

More Technology Articles