Steve Jobs death was best opportunity to attack iPhone. Samsung Exec

Steve Jobs Death Was Best Opportunity To Attack IPhone. Samsung Exec

سامسنگ نے ’ سٹیو جاب‘ کی موت کو آئی فون پر حملہ کرنے کا بہترین موقع قرار دیا

ایپل اور سامسنگ کے درمیان جاری پیٹنٹ کی جنگ کے دوران اس ہفتے میں سامنے آنے والے کچھ دستاویز میں مائیکل پیننگٹن جو کہ سامسنگ کے سیلز کے ہیڈ ہیں کی 2011 میں کی گئی ایک ای میل سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے ایپل کے بانی سٹیو جاب کی موت کو آئی فون پر حملے کا بہترین موقع قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)


سی نیٹ کو موصول ہونے والی دستاویز کے مطابق پیننگٹن کے یہ کمنٹس 7 اکتوبر کو سٹیو جاب کے موت کے دو دن بعد سامنے آئے تھے۔جو انہوں نے اپنے ساتھیوں اور ملازمین کوبذریعہ ای میل پیغام کے ارسال کئے تھے۔
ماہرین سامسنگ کی اس بچگانہ ای میل پر شدید برہم ہیں، اور سامسنگ پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ اپنے سیلز ہیڈ کو فارغ کریں، اور ایپل کے بانی سٹیو جاب اور انکے مداحوں سے معذرت کریں۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-19

More Technology Articles