TELENOR INTRODUCES UNIQUE MAKE YOUR OWN BUNDLE PORTAL

TELENOR INTRODUCES UNIQUE MAKE YOUR OWN BUNDLE PORTAL

ٹیلی نار”اپنا بنڈل خود بناؤ“ پورٹل

ٹیلی نار ایک منفرد سروس فراہم کر رہا ہے جس کے تحت صارفین خود ہی اپنی مرضی سے اپنا بنڈل بنا کر ایکٹیویٹ کر سکتے ہیں۔ ٹیلی نار کی یہ پیشکش صرفDjuiceصارفین کے لیے ہے۔
اس پیشکش سے صارفین ٹیلی نار پورٹل پر اپنی مرضی سے سہ روزہ، ہفتہ وار اور ماہانہ مدت معیاد کا بنڈل بنا سکتے ہیں۔ صارفین اپنی مرضی سے آن نیٹ منٹس، تمام نیٹ ورک پر منٹس، موبائل ڈیٹا ایم بیز، شوشل ایم بیز اور ایس ایم منتخب کر سکتے ہیں۔

مختلف آپشن منتخب کرنے پر بنڈل کی قیمت بدلتی رہتی ہے۔صارفین چاہیں تو ویب سائٹ سے بھی اپنا بنڈل بنا سکتے ہیں۔ ویب سائٹ پر بنڈل بنا کر محفوظ کیا جا سکتا ہے، جس کےبعد اسی بنڈل میں دوبارہ سبسکرائب کرنا کافی آسان ہوجاتا ہے۔
صارفین یہاں کلک کر کے اپنا بنڈل بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)



شرائط وضوابط
• یہ پیشکش صرف Djuiceصارفین کے لیے ہے۔

دوسرے صارفین یہاں کلک کر کے Djuiceپر منتقل ہوسکتے ہیں۔
• بنڈل کی قیمت میں تمام ٹیکسز شامل ہیں۔
• کال سیٹ اپ چارجز لاگو ہونگے(12 پیسہ بشمول ٹیکس فی کال )
• بنڈل کا بقایا بیلنس دیکھنے کے لیے *123#ڈائل کریں۔
• بنڈل خودکار طور پر سبسکرائب نہیں ہوگا۔

TELENOR INTRODUCES UNIQUE MAKE YOUR OWN BUNDLE PORTAL
تاریخ اشاعت: 2016-02-06

More Technology Articles