Telenor Ramzan Calls and Internet Offiers

Telenor Ramzan Calls And Internet Offiers

ٹیلی نار رمضان آفرز

ٹیلی نار نےماہ رمضان کے حوالے سے 2آفرز متعارف کرائیں ہیں۔ ایک آفر موبائل کالز کے حوالے سے ہے اور دوسری انٹرنیٹ کے لیے۔ ایس ایم ایس کے لیے کوئی پیشکش متعارف نہیں کرائی گئی۔
سحر سے افطار یعنی آدھی رات سے اگلے دن رات 8 بجے تک ٹیلی نار ٹاک شاک صارفین کو 2 روپے علاوہ ٹیکس فی گھنٹہ کےزبردست ریٹ پر آن نیٹ کال کی سہولت دے رہا ہے۔

(جاری ہے)



سبسکرپشن کا طریقہ
اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے ٹاک شاک صارفین اپنے موبائل سے *5*128#ڈائل کریں۔

سبسکرپشن کے چارجز 1روپیہ علاوہ ٹیکس ہیں۔

ٹیلی نار انٹرنیٹ رمضان آفر
ٹیلی نارانٹرنیٹ رمضان آفر سے ٹیلی نار کے صارفین ہر روز 1000 ایم بی انٹرنیٹ مفت حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ Islamic.telenor.com.pk پر ٹیلی نار کے اسلامی پورٹل کو بھی مفت وزٹ کر سکتے ہیں۔
اس آفر کی قیمت 8 روپے ہے جبکہ اس کی معیاد رات1 بجے سے لیکر اگلے دن شام 7 بجے تک ہے۔اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنے فون سے *345*139#ڈائل کریں۔

Telenor Ramzan Calls and Internet Offiers
تاریخ اشاعت: 2015-06-20

More Technology Articles