The Uber of funerals is turning heads in Russia

The Uber Of Funerals Is Turning Heads In Russia

مرنے والوں کی تدفین کے لیے اوبر کی طرز پر نئی سروس اُومر

آج کل ہم ایسے دور میں جی رہے ہیں جہاں ہر چیز آن ڈیمانڈ دستیاب ہے، چاہے وہ فلم ہو، سواری ہو، کھانا ہو یا سمارٹ فون۔اب اس فہرست میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ اب تدفین کی خدمات بھی آن لائن آن ڈیمانڈ ہوگئی ہیں۔ اُومر (Umer) کا صرف نام ہی اوبر سے نہیں ملتا بلکہ اس کا لوگو بھی اوبر جیسا ہی ہے۔تاہم روسی زبان میں اُومر”وہ وفات پا گیا“ کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔


بی بی سی کے مطابق اس نئی سروس سے لوگ اپنے پیاروں کی آخری رسومات کے لیے بھی آن لائن خدمات حاصل کر سکیں گے۔

(جاری ہے)


اس سروس کے حصول کے لیے صارفین کو ایپلی کیشن میں مرنے والے کا نام، تاریخ وفات، مذہب اور پتا درج کرنا پڑے گا۔ اس بعد صارف کو مقامی قبرستانوں کی فہرست دکھائی جائے گی، صارفین ایپ سے قبرستان اور تدفین کا عمل سر انجام دینے والوں کو منتخب کر سکیں گے۔

ایپ سے صارفین آخری رسومات، جیسے تدفین یا آگ میں جلانا وغیرہ اور قبر کے لیے کتبہ بھی منتخب کر سکتے ہیں۔
جب صارفین یہ سب مراحل مکمل کر لیں گے تو اُومر کا نمائندہ صارف کو کال کر کے باقی معاملات طے کرے گا۔ اُومر کی یہ سروس صرف آخری رسومات ہی نہیں بلکہ متوفی کے حوالے سے تمام قانونی کاغذات مکمل کرنے میں بھی مدد دے گی۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-16

More Technology Articles