UC Web Pakistan users meet up

UC Web Pakistan Users Meet Up

یوسی براوزرنے یوسی اسٹوڈنٹ ایمیسڈر پروگرام ‘پاکستان کا آغاز کر دیا

علی بابا موبائل بزنس گروپ کی گروپ کمپنی یوسی ویب نے اسلام آباد میں اپنا پہلا یوسی براوزر یوزرز ملاقات (UC Browser User's Meetup)کا انعقاد کیا ۔ تقریب میں ۳۰۰ سے زائد مہمانان گرامی شریک تھے ۔اس تقریب سے شرکاء کو یوسی ویب کو سمجھنے میں مزید آسانی پیش آئی۔مزید براں ‘ یوسی ویب نے ’’یوسی اسٹوڈنٹ ایمبیسڈر پروگرام‘پاکستان ‘ ‘کو لانچ کیا ۔

اس پروگرام کے تحت کالجز کے طلبہ نہ صرف انٹرن شپ پروگرام کیلئے اہل ہیںبلکہ وہ موبائل انٹرنیٹ سے متعلق منصوبوں کے حوالے سے فنڈنگ کے مختلف کام بھی کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے یوسی ویب کی پاکستان میں مارکیٹنگ منیجر سیرینا ژینگ نے کہا کہ یوسی اسٹوڈنٹ ایمبیسڈر پروگرام کے تحت کالجز کے طلبہ کو اُن کے خوابوں کی تکمیل کیلئے مدد فراہم کرنا ہمارا اولین مقصد ہے اور ہماری سی ایس آر سرگرمیوں کا محور مرکز بھی ایسی سرگرمیاں ہی ہیں۔

(جاری ہے)

یوسی اسٹوڈنٹ ایمبیسڈر پروگرام سے ہم امید کرتے ہیں کہ ہم اُن کیلئے وہ حقیقی اقدامات کریں گے جو اُن کے کیرئیر کی ترقی کیلئے معاون ثابت ہو سکیں۔
اس ملاقات کی میزبانی ہمسائیہ دوست ملک چین سے یوسی ویب کی ٹیم نے نیشنل لائبریری آف پاکستان ‘ اسلام آباد میں کی ۔ اس تقریب کا کلیدی خطاب لیسلی چن نے کیا جو کہ ایمرجنگ مارکیٹس کے پراڈکٹ منیجر ہیں۔
آپ کے خطاب کا محور یوسی براوزر کے ڈویلپمنٹ ایریاز اور پاکستانی استعمال کنندگان کے حوالے سے حکمت عملی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس اعلیٰ معیار کے بہترین براوز کو بنانے میں کس قسم کے ٹیکنالوجیکل چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا تھا‘ اور کیسے یوسی کی ٹیم نے مقامی زبان کو مدنظر رکھتے ہوئے بین الاقوامی مواد کو مقامی اردو زبان میں ڈھالا ہے ۔
اپنے سیشن کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ یوسی ویب پاکستانی دوستوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے پرعزم ہے ‘ اس مقصد کیلئے وہ یہاں کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور اُس کے استعمال سے روشناس کروائے گی ۔ یہ منصوبہ ہمارے مستقبل کے منصوبوں کی عکاسی کے ساتھ ساتھ پاکستان اور چین کی دیرنہ دوستی کا مظہر بھی ہے ۔
اس سیشن کے اختتام پر سوا ل وجواب کا اہتمام بھی کیا گیا ‘جس میں یوسی براوزر ایپلیکشن کے حوالے سے کئے جانے والے سوالوں کے تسلی بخش جوابات دیے گئے ۔
یوسی براوزر میںکام کی رفتار بہت تیز ہے ‘ تیز ترین ڈاوؤن لوڈنگ اور ویڈیو پلے بیک اس میںمزید انفرادیت کے رنگ پیدا کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یوسی براوزر بروقت خبروں‘ موسیقی ‘کھیل ‘ کاروبار وغیرہ سے باخبر رکھتا ہے ۔حال ہی میں لانچ کئے گئے ’نیوز ہب‘ کے حوالے سے بھی سوال و جواب کئے گئے ۔ شرکاء نے اس قدم کو نہ صرف سراہا بلکہ اس میں مزید بہتری کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کی۔

تاریخ اشاعت: 2016-10-22

More Technology Articles