Vector smartwatches promise a 30-day battery life

Vector Smartwatches Promise A 30-day Battery Life

سمارٹ واچ مارکیٹ میں نیا اضافہ، ویکٹر سمارٹ واچ

اس سال سمارٹ واچ متعارف کرانے والوں میں ایپل (تفصیلات اس صفحے پر) اور ٹیگ ہیور (تفصیلات اس صفحے پر) ہی نہیں بلکہ اور بھی کئی کمپنیاں ہیں۔ سوئیزرلینڈ میں ہونے والے سالانہ لگژری واچ میلے میں ویکٹر واچ کی بھی رونمائی کرائی گئی۔اس کے دو ماڈل دستیاب ہونگے۔ لونا ماڈل گول ہوگا جبکہ میریڈین چوکور گھڑی ہو گی۔

اس گھڑی کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اسے بنانے والوں نے30 گھنٹے نہیں بلکہ 30 دن کی بیٹری ٹائمنگ کا وعدہ کیا ہے۔ ہمارا خیال ہے کہ اس بیٹری کے تمام فیچر استعمال کرتے ہوئے اس کی بیٹری 30 دن تک نہیں چل سکے گی۔ کتنا چلے گی؟ یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ ویکٹر واچ میں پیغامات پڑھے جا سکتے ہیں، پیغامات کو کلائی کی حرکت سے بدلا بھی جا سکتاہے۔

(جاری ہے)

اس گھڑی کو IFTTT کمانڈز کے ذریعے بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ویکٹر واچ آئی فون، آئی پیڈ کے علاوہ اینڈریوڈ اور ونڈوز ڈیوائسز سے بھی مطابقت رکھتی ہے۔ ویکٹر واچ کو اسی گرما میں لانچ کیا جائے گا مگر اس کے کچھ ماڈل ابھی بھی (یہاں پر)آرڈر کیے جا سکتے ہیں۔
سیاہ نائیلون یا براؤن لیدر سٹریپ لونا ماڈل کی قیمت 349 ڈالر ہے جبکہ میریڈین سیاہ نائیلون سٹرپ ماڈل کی قیمت 199 ڈالر ہے۔ ان کے علاوہ چند اور فینسی ماڈل بھی ہیں جس میں سٹین لیس سٹیل کے سٹریپ استعمال کیے گئے ہیں۔

ویکٹر واچ

تاریخ اشاعت: 2015-03-21

More Technology Articles