WhatsApp adds an option to tag a group chat member

WhatsApp Adds An Option To Tag A Group Chat Member

وٹس ایپ نے گروپ چیٹ میں ممبر کو ٹیگ کرنے کا فیچر متعارف کرادیا

وٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس سے صارفین گروپ چیٹ کے دوران دوسروں کو ٹیگ کر سکتے ہیں۔ صارفین کے ٹیگ کرنے کے بعد ٹیگ کیےجانے والے صارف کے پاس ایک نوٹیفیکیشن بھی جاتا ہے، چاہے اس صارف نے چیٹ کو لائف ٹائم کےلیے میوٹ کیا ہوا ہو۔
وٹس ایپ کے علاوہ دیگر سوشل سائٹس پر یہ فیچر بہت عرصے سے موجود تھا ، وٹس ایپ گروپ میں ہی اس کی کمی محسوس کی جا رہی تھی۔

(جاری ہے)


یہ فیچر ایسے صارفین کے لیے زبردست ہے جو گروپ کی تمام سرگرمیوں کو دیکھنا نہیں چاہتے مگر اہم نوٹیفیکیشنز سے محروم ہونا بھی نہیں چاہتے۔
اس فیچر کو گروپ میں شامل کوئی بھی ممبر استعمال کر سکتا ہے۔ گروپ کے کسی بھی ممبر کو ٹیگ کرنے کے لیے ”ایٹ“ (@) کا نشان استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ فیچر وٹس ایپ فار اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کےلیے متعارف کرایا گیاہے، ویب ایپلی کیشن میں اسے استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔ اس فیچر کو استعمال کرنے لیے صارفین کو اپنی ایپلی کیشن اپ ڈیٹ کرنا پڑے گی۔

تاریخ اشاعت: 2016-09-20

More Technology Articles