WhatsApp beefs up security with two step verification

WhatsApp Beefs Up Security With Two Step Verification

وٹس ایپ نے ٹو سٹیپ ویری فیکیشن سے ایپ کی سیکورٹی مزید سخت کر دی

وٹس ایپ اپنی سیکورٹی کو مزید سخت کرنے کےلیے  تیار ہے۔ اینڈروئیڈ کے لیے وٹس ایپ کے تازہ ترین بیٹا ورژن میں   ایک  نیا زبردست فیچر شامل کیا گیا ہے۔
اب وٹس ایپ نے اضافی سیکورٹی کے لیے 6 عدد پر مشتمل پاس کوڈ متعارف کرایا ہے۔ نئی ڈیوائس پر نیا اکاؤنٹ  بناتے ہوئے عام طور پر وٹس ایپ صرف فون نمبر کی تصدیق کرتا ہے تاہم اب فون نمبر کی تصدیق کے ساتھ ساتھ  پاس کوڈ کی بھی ضرورت ہوگی۔


وٹس ایپ کا کہنا ہے کہ صارفین کو ہر بار ایپ کھولتے ہوئے پاس کوڈ درج کرنے کی ضرورت نہیں تاہم وٹس ایپ خود ہی کبھی کبھار پاس کوڈ درج  کرنے کا مطالبہ کر سکتا ہے۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ وٹس ایپ کتنے  عرصے بعد پاس کوڈ درج کرنے کاکہے گا لیکن اندازہ ہے کہ جب صارفین کافی عرصے تک ایپ استعمال نہیں کریں گے تو وٹس ایپ پاس کوڈ درج کرنے کا کہہ سکتا ہے۔

(جاری ہے)


اس کے علاوہ وٹس ایپ پر اب آپ کو ای میل ایڈریس بھی دینا ہوگا تاکہ پاس کوڈ بھولنے پر آپ کو نیا کوڈ دیا جا سکے۔ وٹس ایپ آپ سے ای میل کی تصدیق کرنے کا تو نہیں کہے گا مگر ای میل ایڈریس کی درستی کےلیے اسے دو مرتبہ درج کرنا ہوگا۔اصل میں  ٹو سٹیپ ویری فیکیشن کو فعال کر کے مخصوص عرصے کے بعد  اکاؤنٹ کا ڈیٹا ڈیلیٹ ہونے یا اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ ہونے سے بچانے کے لیے ای میل آئی ڈی فراہم کرنا ضروری ہے۔
امید ہے کہ یہ فیچر جلد ہی تمام صارفین کے لیے لانچ کر دیا جائے گا۔

وٹس ایپ سیکیورٹی کوڈ

WhatsApp beefs up security with two step verification
تاریخ اشاعت: 2016-11-10

More Technology Articles