WhatsApp will share your phone number with Facebook for better ads

WhatsApp Will Share Your Phone Number With Facebook For Better Ads

وٹس ا یپ آپ کا فون نمبر فیس بک کے ساتھ شیئر کرے گا

وٹس ایپ پر اگرچہ صارفین کو اشتہارات نہیں دکھائے جاتے تاہم فیس بک نے اپنی ملکیتی کمپنی وٹس ایپ سے پھر بھی کام لینے کا فیصلہ کر لیاہے۔ وٹس ایپ اب صارفین کے فون نمبروں کو صارفین کو بہتر اشتہارات دکھانے کےلیے استعمال کرے گا۔ اس کے علاوہ وٹس ایپ صارفین کے فون نمبر فیس بک دوستوں کی تجویز دینے، شماریات کو بہتر بنانے اور سپام کو کنٹرول کرنے میں استعمال کیے جائیں گے ۔

وٹس ایپ کے فون نمبر فیس بک کے ساتھ شیئر ہونے کے باوجود وٹس ایپ صارفین کی چیٹ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوگی۔فیس بک ان نمبروں کو صرف الگورتھم میں استعمال کرے گا۔ انہیں پبلک میں ظاہر نہیں کرےگا۔
وٹس ایپ صارفین چاہیں تو وٹس ایپ کو اپنا فون نمبر شیئر کرنے سے منع کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم آپ کا فون نمبر انفراسٹرکچر اور ڈیلیوری سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے لازمی استعمال کیا جائے گا۔


وٹس ایپ کو اپنے فون نمبرفیس بک کے ساتھ شیئر کرنے سے روکنے کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ جب وٹس ایپ آپ کے سامنے نیا ایگری منٹ پیش کرے تو Agree کے نیچے Read moreپر ٹیپ کر دیں اور پھر کنٹرول میں Share my Whatsapp account کے سامنے موجود چیک باکس کو uncheck کر دیں۔
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ایپلی کیشن میں سیٹنگ میں پھر اکاؤنٹ میں جائیں اور Share my account infoکے سامنے موجود چیک باکس کو ان چیک کردیں۔
فون نمبر شیئرنگ کے حوالے سے وٹس ایپ کی پالیسی میں تبدیلی کی وجہ یہ بھی ہے کہ وٹس ایپ اب کاروباری سروسز کے ساتھ مربوط ہو رہا ہے۔ اب صارفین اپنے بنک کی طرف سے معلومات یا ائیرلائن کی طرف سے فلائٹ میں تاخیر جیسے نوٹیفیکیشن بھی وٹس ایپ پر حاصل کر سکیں گے۔

WhatsApp will share your phone number with Facebook for better ads
تاریخ اشاعت: 2016-08-26

More Technology Articles