Windows 10 phone preview will get Office universal apps

Windows 10 Phone Preview Will Get Office Universal Apps

آفس یونیورسل ایپلی کیشنز اب ونڈوز فون پر بھی

مائیکروسافٹ پہلے ہی ٹیبلٹ ، لیپ ٹاپ اور ڈیسک کے ونڈوز 10 پریویو ورژن کے لیے مائیکروسافٹ یونیورسل ایپلی کیشن متعارف کرا چکا ہے(تفصیلات اس صفحے پر)۔ اب مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس مہینے کے آخر تک وہ یونیورسل ایپلی کیشن کو ونڈوز فون پر بھی متعارف کرا دے گا ۔

(جاری ہے)


یونیورسل آفس ایپلی کیشز میں ورڈ، ایکسل اور پاور پوائنٹ شامل ہیں ، ونڈوز فون میں ٹچ فرینڈلی ایپلی کیشن کا متعارف کرایا جانا مائیکروسافٹ کی اُن کوششوں کا نتیجہ ہے جس کے تحت وہ تمام ڈیوائسز یعنی ٹچ فون سے لیکر ڈیسک ٹاپ تک میں ایک ہی ایپلی کیشن یعنی یونیورسل ایپلی کیشن استعمال کرے گا۔ اس سلسلے میں فون کے لیے یونیورسل ایپلی کیشن متعارف کرانی باقی تھی ، اب وہ بھی جلد ہی دستیاب ہونگی۔
فون پر یونیورسل ایپلی کیشن کی مدد سے صارفین ٹچ سکرین سے ہی ڈاکیومنٹ نیوی گیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ایڈٹ بھی کر سکتے ہیں۔
تمام ڈیوائسز کے لیے یونیورسل آفس ایپلی کیشن میں ڈاکیومنٹ کی ایڈیٹنگ کے لیے بنیادی فیچر موجود ہونگے مگر ایڈوانسڈ فیچر حاصل کرنے کے لیے صارفین کو آفس 365 پر سبسکرائب کرنا پڑے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-18

More Technology Articles