Yahoo is now Altaba CEO Marissa Mayer stepping down

Yahoo Is Now Altaba CEO Marissa Mayer Stepping Down

یاہو اب یاہو نہ رہا بلکہ ” Altaba “ ہوگیا

کچھ عرصہ پہلے ہی ویریزن نے یاہو کے مرکزی کاروبار کو پانچ ارب ڈالر سے بھی کم قیمت میں خریدا تھا۔ اس کے بعد بچا کھچا یاہو ،جس میں علی بابا کا 15 فیصد شیئر اور یاہو جاپان کا 35.5 فیصد حصہ تھا، فروخت ہونے سے رہ گیا تھا، اس کا نام تبدیل کر کے Altaba کر دیا گیا ہے ۔
کمپنی کے سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن میں داخل کرائے گئے کاغذات سے پتا چلا ہے کہ کمپنی کا نام بدل کر Altaba رکھ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کاغذات سے یہ بھی پتا چلا ہے کہ پانچ ممبران (تور براہم، ایرک برانڈت، کیتھرائن فریڈمین، تھامس مکلنرنی اور جیفری سمتھ) کے علاوہ تمام یاہو بورڈ بشمول سی ای او میریسا میئر اپنے عہدوں سے مستعفی ہو رہے ہیں۔
یاہو نے باقاعدہ طور پر اس کی تصدیق نہیں کی ہے ۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میریسا کو شاید ویریزن میں یاہو انٹیگریشن کے حوالے سے کوئی عہدہ مل جائے۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-10

More Technology Articles