You can now book Uber carpools in Facebook Messenger

You Can Now Book Uber Carpools In Facebook Messenger

اب فیس بک میسنجر سے اوبر کارپول سروس بھی استعمال کی جا سکتی ہے

فیس بک میسنجر نے اوبر پول(UberPOOL) کو استعمال کرنا بہت آسان بنا دیا ہے۔یہ میسنجر میں کوئی میسیجنگ اوپن کرنے کی طرح ہے۔اس کے لیے سب سے پہلے تین ڈاٹس کے نشان والے مینو بٹن کو دبائیں اور Request a Ride کو منتخب کر لیں۔ اس کے بعد آپ کے سامنے صرف اپنے لیے یا اپنے دوستوں کے لیے گاڑی کا آپشن آ جائے گا۔ یہاں پر گاڑی کی ریکوئسٹ کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)


یہ بالکل اوبر کی ایپ سے ریکوئسٹ کرنے کی طرح ہے، تاہم اس سے آپ اپنے دوستوں کے ساتھ جلدی سے اپنے سفر کی معلومات شیئر کر سکتے ہیں۔

ایک اچھی بات یہ ہے کہ میسنجر کے اس فیچر کے ہوتے ہوئے آپ کو اوبر ایپ انسٹال کرنے کی ضرورت بھی نہیں رہتی۔ ایسے لوگ جو کبھی کبھار ہی اوبر ایپ استعمال کرتے ہیں، اُن کے لیے میسنجر سے ہی اوبر سروس استعمال کرنا بہتر ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-07-09

More Technology Articles