You can now write to President Obama via a White House Messenger bot

You Can Now Write To President Obama Via A White House Messenger Bot

آپ کوئی بھی امریکی صدر کو فیس بک میسنجر پر میسج بھیج سکتا ہے

وہ دن گئے جب کسی پسندیدہ مشہور شخصیت کو پیغام دینا ہوتا تو اسے لکھ کر پوسٹ کے ذریعے بھیجا جاتا اور پیغام پہنچنے میں کئی دن لگ جاتے۔اب جدید دور میں کسی کو بھی پیغام بھیجنا ہو تو بس اپنا موبائل فون نکالیں اور میسجنگ ایپلی کیشن سے بھیج دیں۔ اب صدر امریکا کو بھی میسنجر کے ذریعے پیغام بھیجا جا سکتا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے میسنجر کے لیے بوٹ متعارف کرا دیا ہے۔

یہ بوٹ آپ کے تمام پیغامات وصول کرتا ہے اور صدر امریکا ہر رات اس میں سے 10 منتخب پیغامات پڑھتے ہیں۔

(جاری ہے)


میسنجر کے وائس پریزیڈنٹ پراڈکٹ ڈیوڈ مارکوس نے اپنے فیس بک پیج پر وائٹ ہاؤس کے بوٹ کا اعلان کیا۔ اس بوٹ سے صارفین اپنی شکایتیں، تنقید اور سوالات صدر امریکا کو بھیجوا سکتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے چیف ڈیجیٹل آفیسر جیسن گولڈ مین نے بتایا کہ میسنجر بوٹ متعارف کرانے کا مقصد لوگوں کو صدر سے رابطہ کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

اسی مقصد کے لیے اس سے پہلے ٹوئٹر پر @POTUSکا اکاؤنٹ بنایا گیا تھا۔
فیس بک میسنجر پر بھیجے گئے کسی پیغام کے جواب کی کوئی گارنٹی نہیں تاہم صدر امریکا چاہیں تو کسی بھی سوال کا جواب دے سکتے ہیں۔
میسنجر پر صدر امریکا کے بوٹ کا لنک.

You can now write to President Obama via a White House Messenger bot
تاریخ اشاعت: 2016-08-10

More Technology Articles