Zong Provides Lowest International Calling Rates For 12 Destinations

Zong Provides Lowest International Calling Rates For 12 Destinations

بیرون ملک کال کے لیے زونگ کے سستے ترین کال ریٹ

زونگ نے بیرون ملک کال کے ریٹس میں حیرت انگیز کمی کر دی۔زونگ کے بیرون ملک کال کے یہ ریٹ اتنے سستے ہیں جتنے لوکل کال کے ۔
یہ سہولت ابھی 12 ممالک کے لیے دستیاب ہے۔زونگ کی یہ آفر امریکا، برطانیہ، کینیڈا، ڈنمارک، فرانس، سپین، اٹلی، پولینڈ، نیدرلینڈ، جرمنی، ہانگ کانگ اور انڈیا کے لیے ہے۔

(جاری ہے)

یہ آفر دوسرے ممالک کے لینڈ لائن اور موبائل دونوں طرح کے فون کے لیے دستیاب ہے۔

اس پیشکش سے پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ دونوں طرح کے صارفین فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
سبکرائب کرنے کا طریقہ
اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایکٹیویشن کی مد میں کوئی چارجز نہیں۔ اس پیشکش سے استفادے کے لیے *1111# ڈائل کر کے 1 دبا دیں یا پھر SUB لکھ کر 1111 پر بھیج دیںَ۔
اس سہولت کے تحت بیرون ملک کال کے ریٹ صرف ایک روپے فی منٹ علاوہ ٹیکس ہونگے۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-04

More Technology Articles