ZTE could announce Axon 7 Max

ZTE Could Announce Axon 7 Max

زیڈ ٹی ای 27اکتوبر کو ایگزون 7 میکس متعارف کرا سکتا ہے

زیڈ ٹی ای نے کچھ دن پہلے ہی نوبیا زیڈ 11 منی متعارف کرایا تھا اور اب اسی ماہ میں ایک اور فون لانچ کر رہا ہے۔زیڈ ٹی ای 27 اکتوبر کو چین میں ایک تقریب کے انعقاد کا پروگرام بنا چکا ہے۔
ابھی تک یہ معلوم نہیں تھا کہ اس تقریب کی نوعیت کیا ہے مگر تقریب سے متعلقہ کارڈ کی ایک تصویر پر لکھے ہوئے فقرے کہ ،بڑے فون کی تقریب میں شریک ہوں ،سے پتا چلتا ہے کہ اس تقریب میں زیڈ ٹی ای فون ہی متعارف کرانے والا ہے۔

(جاری ہے)

اندازہ ہے کہ اس تقریب میں زیڈ ٹی ای حال ہی میں لیک ہونے والی ایگزون 7 میکس ڈیوائس کو لانچ کر سکتا ہے۔
اندازہ ہے کہ ایگزون 7 میکس کی سکرین 6انچ 1080p ٹچ سکرین ہوگی۔ ڈیوائس میں سنیپ ڈریگن 625 ایس او سی، 4 جی بی ریم، 64 جی بی انٹرنل سٹوریج، ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ اور ڈوئل ایل ای ڈی فلیش ہو سکتی ہے۔اس میں اینڈروئیڈ 7.0 نوگٹ کے ساتھ زیڈ ٹی ای کا MiFavor UI 4.0 انسٹال ہوگا۔ ایگزون 7 میکس کی بیک پر فنگر پرنٹ سکینر بھی ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2016-10-20

More Technology Articles