7 million Dropbox usernames and passwords released

7 Million Dropbox Usernames And Passwords Released

ڈراپ باکس پر ہیکرز کا حملہ۔۔۔ لاکھوں پاسورڈز ہیک کر لئے گئے!!!

اس دعوی کے باوجود کہ یہ ہیک نہیں ہوا، فائل سٹوریج سروس ڈراپ بکس کے 7 ملین صارفین کے لاگن ‘ان کے پاسورڈ کے ساتھ چرا لیے گئے ہیں۔لیکن اب تک یہ بات سامنے نہیں آئی کہ ہیکرز ان تمام معلومات تک کیسے پہنچے؟
منگل کی صبح ڈراپ بکس کے ترجمان کے ایک بیان کے مطابق ـ ’ یہ تمام یوزرز نیم اور پاسورڈ کسی دوسری سروس کی مدد سے چرائے گئے ہیں۔‘ ڈراپ بکس کہ مطابق ان میں بیشتر پاسورڈ عرصہ دراز سے ایکسپائر ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ابھی تک یہ نہیں پتہ کہ ان میں سے کتنے یوزرز کے نام اور پاسورڈ اصل میں ڈراپ بکس کے اکاؤنٹ کو کھول سکتے ہیں۔
صارفین کو اپنے ڈراپ بکس کے اکاؤنٹ کو محفوظ کرنے کے لیے دو مرحلوں پر مشتمل تصدیق کے عمل کو اپنانا چاہیے۔ان دو مرحلوں کی تصدیق کے عمل میں پاسورڈ کو چھ ہندسوں پر مشتمل سیکیورٹی کوڈ کے ساتھ ملایا جائے گا جو کہ ہر دفعہ آ پ کو پاسورڈ استعمال کرنے پر آپ کو فون کے ذریعے بھیجا جائے گا۔یا ایسے پاسورڈ کا انتخاب کیا جائے جو بے ․حد منفرد ہو۔اگر آپ ڈراپ باکس استعمال کرتے ہیں تو فوری طور پر اپنا پاسورڈ تبدیل کر لیجئے۔

تاریخ اشاعت: 2014-10-15

More Technology Articles