After 10 years of service Google shuts Orkut down

After 10 Years Of Service Google Shuts Orkut Down

10 سال کے بعد گوگل نے آرکٹOrkut بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

کیا آپ جانتے ہیں کہ گوگل پلس گوگل کا پہلا سوشل نیٹ ورک نہیں ہے۔بہت سال پہلے جب سوشل نیٹ ورک اتنی شہرت اختیار نہیں کرتے تھے جتنی کہ آج، اور جب فیس بک کا آغاز نہیں ہوا تھا ایک نیٹ ورک ’’آرکٹOrkut‘‘ کے نام سے بھی تھا۔ گو کہ ان دس سالوں میں اس سوشل نیٹ ورک نے کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کی مگر انڈیا اور برازیل میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا رہا۔


لیکن گوگل کے گوگل پلس ، یوٹیوب اور بلاگر کی کامیابی کی بعد کمپنی نے آرکٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔کمپنی اس سال کی 30 ستمبر کو اس کو باقاعدہ بند کر دے گی۔اور اس سلسلے میں آج سے عمل پیرا ہو کر اس سوشل نیٹ ورک پر مزید نئی رجسٹریشن بند کر دی گئی ہیں۔
2008 سے گوگل آرکٹ کے ذریعہ برازیل میں کاروبار کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

اور یہ ان 20 فیصد پروجیکٹس میں سے تھا جن پر گوگل کے انجینرز کو کمپنی کی جانب سے کسی بھی قسم کی حدود کے تعین کے بغیر اپنی تخلیقات دکھانے کے اجازت تھی۔


اگر آپ بھی ان میں سے ہیں جو کہ آرکٹ کو روزانہ کی بنیادوں پر استعمال کرتے ہیں تو آپ ’ گوگل ٹیک آؤٹ ‘ کے ذریعے اپنا تمام ڈیٹا نکال سکتے ہیں مگر آپ اپنا ڈیٹا صرف سنگل زپ فائل کے مدد سے ہی نکال سکتے ہیں۔گوگل اس پر گوگل پلس کے ساتھ کسی قسم کا ممکنہ انضام پیش نہیں کرتا۔

تاریخ اشاعت: 2014-07-01

More Technology Articles