Easy Taxi service launched in Karachi

Easy Taxi Service Launched In Karachi

پاکستان میں پہلی مرتبہ ایزی ٹیکسی سروس کا آغاز کردیا گیا

پاکستان کے معاشی حب کراچی میں پہلی مرتبہ ایزی ٹیکسی سروس کا آغاز کردیا گیا،ایزی ٹیکسی سروس سے شہریوں کو جدید ترین سفر کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی ، مسافرتھری جی سروس اوراپنے اسمارٹ فون کی مدد سے صارف اپنی مطلوبہ ٹیکسی کو با آسانی ٹریک کر سکیں گے۔ اس سے قبل اسلام آباد اور لاہور میں ایزی ٹیکسی سروسز متعارف کرائی گئی تھی ۔

کراچی میں ایزی ٹیکسی کے افتتاح کے موقع پر ا یزی ٹیکسی کے کنٹری منیجر آدم غزنوی نے کہاکہ ہمارا مقصد ایزی ٹیکسی کی مددسے قابل اعتبار اور اطمینان بخش ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنا ہے۔

کراچی کے ملک کے مصروف ترین شہر ہونے میں دو رائے نہیں تاہم ہماری سروس معاشرے کے ہر فرد کی ضروریات کو پوری کرنے کے لئے پر امید ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد اور لاہو رمیں کامیاب افتتاح کے بعددنیا کی ٹیکسی بکنگ کی سب سے بڑی ایپلی کیشن ’ایزی ٹیکسی ‘کراچی میں بھی لانچ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک کے ٹرانسپورٹ نظام انتہائی ابتر ہے اور یہی صورتحال ملک کے معاشی حب کی بھی ہے ۔

پاکستان میں تھری جی سروس لانچ ہو چکی ہے اور یہ ایزی ٹیکسی کے لئے انتہائی خوش آئند ہے اور اس سے صارفین کو بہترین سروس مہیا کرنے میں مدد ملے گی ۔

تھری جی سروس اوراپنے اسمارٹ فون کی مدد سے صارف اپنی مطلوبہ ٹیکسی کو با آسانی ٹریک کر سکیں گے ۔ٹیکسیوں میں نصب جی پی ایس ٹریکنگ سسٹم کی وجہ سے مسافروں کی حفاظت ہر صورت میں یقینی ہے ۔ایزی ٹیکسی کے ڈرائیورز کے انتخاب انتہائی احتیاط اور بھرپور اسکریننگ کے بعد کیا جاتا ہے ،جو کہ اس امر کو یقینی بناتا ہے کہ کمپنی کی سروس سے فائدہ اٹھانے والے مسافروں کو سہل اور محفوظ سروس دستیاب ہے ۔

واضح رہے کہ ایزی ٹیکسی پاکستان میں میں اپنی نوعیت کی پہلی ایپلی کیشن ہے ۔ اسمارٹ فون صارفین کی محدود تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے ایزی ٹیکسی کا ایک فون نمبر بھی ہے جس پر ہفتے کے ساتوں دن 24گھنٹے میں کسی بھی وقت کسٹمر سروس سینٹر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ٹیکسی کے حصول کے لئے صارفین ایس ایم ایس کرکے بھی سہولت سے فیضیاب ہو سکتے ہیں ۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-31

More Technology Articles