Facebook confirms its working on virtual reality apps

Facebook Confirms Its Working On Virtual Reality Apps

فیس بک مجازی حقیقت پر مبنی ایپلی کیشن پر کام کر رہا ہے!!

مجازی حقیقت یا ورچوئل رئیلالٹی (Virtual Reality) یا امرسیو ملٹی میڈیا (Immersive Multimedia) کمپیوٹر کی مدد سے بنایا گیا ایک ایسا مصنوعی ماحول ہوتا ہے جس میں کسی جگہ پر کوئی چیز نہ ہوتے ہوئے بھی اسے دیکھا جا سکتا ہے۔

فیس بک ایک ایسی ایپلی کیشن پر کام کر رہا ہے جس کی مدد سے لوگ مجازی مواد دیکھنے کے ساتھ ساتھ بنا بھی سکیں گے۔

(جاری ہے)



فیس بک نے پچھلے سال مجازی حقیقت کے ہیڈسیٹ بنانے والی کمپنی اوکولس(Oculus) کو دو ارب ڈالر میں خریدا تھا۔

اس کو خریدنے کا مقصد ہی یہ تھا کہ صارفین کو مستقل میں ایک الگ طرح کے سوشل میڈیا سے روشناس کرایا جائے۔

فیس بک نے ابھی یہ نہیں بتایا کہ اس کی ایپلی کیشن کس طرح کام کرے گی یا صارفین کس طرح مجازی حقیقت پر مبنی مواد بنا سکیں گے۔ فیس بک نے اس ایپلی کیشن کی لانچ کے لیے کوئی ٹائم فریم بھی نہیں دیا۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-19

More Technology Articles