Facebook Crushes Q4 Earnings

Facebook Crushes Q4 Earnings

فیس بک “آبادی” کے لحاظ سے سب سے بڑا “ملک” بن گیا

فیس بک نے اپنی چوتھی سہ ماہی کے اعداد و شمار شائع کر دئیے ہیں جن کے مطابق فیس بک کی چوتھی سہ ماہی کی آمدن 3.85 ارب ڈالر رہی جبکہ 3.77ارب ڈالر کا اندازہ لگایا گیا تھا۔فیس بک کی تمام سال کی آمدن 12.47 ارب ڈالر رہی۔پورے سال کا خالص منافع 2.94 ارب ڈالر رہا۔فی شیئر آمدن (Earning Per Share) 0.54 ڈالر رہی جبکہ 0.48 ڈالر کا اندازہ لگایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

فیس بک پر ماہانہ متحرک صارفین کی تعداد 1.39 ارب رہی جبکہ 1.38 ارب کا اندازہ تھا۔

تیسری سہ ماہی میں یہ تعداد 1.35 ارب تھی۔ اس کے ساتھ ہی فیس بک کےماہانہ متحرک صارفین کی تعداد چین کی آبادی 1.357ارب افراد(2013) سے بڑھ گئی۔
فیس بک پر روزانہ کے متحرک صارفین کی تعداد 890 ملین ہے۔موبائل سے روزانہ 745 ملین افراد لاگ ان ہوتے ہیں۔ موبائل پر ماہانہ 1.19 ارب افراد متحرک رہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-31

More Technology Articles