Facebook developing a professional website Facebook at Work

Facebook Developing A Professional Website Facebook At Work

فیس بک ایک نیا سوشل نیٹ‌ ورک بنانے کی تیاریوں میں‌ مصروف!!!

فننانشل ٹائم کے طرف سے فیس بک کی اپنے پروفیسنل یوزرز کے لیے نئے سوشل نیٹ ورک کے قیام کی خبر گردش میں ہے۔ یہ سوشل نیٹ ورک Facebook at Work کے نام سے جانا جائے گا اور اس کا مقصد آپ کی ذاتی اور پروفیسنل پروفائل کو الگ الگ رکھنا ہے۔
یہ نئی سروس حالیہ استعمال کی جانے والی فیس بک کے ڈئزائن کی طرح کی ہی ہوگی۔تاہم اس کی مدد سے آپ اپنے دستاویزات کی بڑی تعداد کو ہینڈل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے رابطوں کے ساتھ شیئر بھی کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

مگر ابھی تک اس بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی کہ یہ سروس لنکڈ ان کی طرح وسیع ہوگی یا پھر گوگل ڈکیومنٹ کی طرح بے شمار ڈاکیومنٹ ٹولز پیش کرے گی۔ لیکن کافی عرصہ سے فیس بک لنکڈ ان کا مقابلہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، لنکڈ ان ایک بہترین سوشل نیٹ ورکنگ سائیٹ ہے، جو پروفیشنل اور کاروباری حضرات کو آپس میں رابطہ میں رکھتی ہے.
ایک رپورٹ کے مطابق فیس بک ملازمین کچھ ٹائم تک اس سروس کو استعمال کریں گے جس کے بعد جلد ہی یہ سروس پبلک کے لیے لانچ کر دی جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2014-11-18

More Technology Articles