Facebook legacy contact can take over your account when you die

Facebook Legacy Contact Can Take Over Your Account When You Die

فیس بک کا نیا فیچر: اکاؤنٹ کے وارث کی نامزدگی

فیس بک نے امریکی صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت سیٹنگ میں سیکورٹی کے آپشن سے کسی بھی شخص کو فیس بک کے اکاؤنٹ کی وارثت کے لیے نامزد کیا جا سکتا ہے۔
اس نئے فیچر کی بدولت نامزد کردہ شخص مرنے والے کے اکاؤنٹ سے آخری پوسٹ کر کے لوگوں کو سانحے کی اطلاع دے سکے گا۔فیس بک اکاؤنٹ کا وارث ڈسپلے فوٹو اور کور فوٹو کو تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ فرینڈز ریکوئسٹ بھی منظور کر سکے گا۔


اکاؤنٹ کا وارث، مرحوم کی تمام پوسٹوں اور تصاویر کو ڈاؤن لوڈ بھی کر سکے گا۔ وارث کو ذاتی پیغامات تک رسائی نہیں ہو گی اور نہ ہی وہ مرحوم کی اپنی طرف سے کی جانے والی پوسٹوں میں کچھ تبدیلی کر سکےگا۔
فیس بک نے یہ اقدام اُن ہزاروں درخواستوں کے بعد اٹھایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فیس بک کو مرنے والے لوگوں کا اکاؤنٹ معطل نہیں کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)


فیس بک نے اس سے پہلے برطانیہ میں اس حوالے سے ایک سسٹم متعارف کرایا تھا جس کے تحت مرنے والے کے اکاؤنٹ کو یا تو منجمد کر دیا جاتا تھا یا پھر بالکل ختم کر دیا جاتا ہے۔برطانیہ میں بھی نئے سسٹم کو چند دنوں میں متعارف کرایا جائے گا۔
وارث منتخب کرنے کےحوالے سے فیس بک نے کافی پابندیاں لگائی ہوئی ہیں۔ صرف ایک شخص کو ہی اکاؤنٹ کا وارث بنایا جا سکتا ہے۔
اگر خدانخواستہ نامزدہ کردہ کے ساتھ ہی وارث بھی وفات پا جائے تو اکاؤنٹ تک رسائی کا “دیسی” طریقہ ہی رہ جائے گا جس میں موبائل کی مدد سے پاس ورڈ ری سیٹ کرکے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کی جاتی ہے، جو سراسر غیر اخلاقی حرکت ہے۔
فیس بک سے بہت پہلے گوگل نے اپنے صارفین کے لیے اسی طرح کی سہولت متعارف کرا دی تھی، جس میں مخصوص مدت تک اکاؤنٹ میں لاگ ان نہ ہونے پر نامزدکردہ اشخاص ای میل اکاؤنٹ کو کھول کر دیکھ سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-13

More Technology Articles