Facebook now allows you to search for specific posts on iOS

Facebook Now Allows You To Search For Specific Posts On IOS

فیس بک نے آئی فون کیلئے نئی سرچ متعارف کروا دی!!

کچھ عرصہ پہلے فیس بک نے گراف سرچ کے نام سے ایک فیچر متعارف کروایا تھا۔جس کی مدد سے آپ کسی خاص مواد کو ڈھونڈ سکتے تھے۔لیکن اس کے ذریعے کسی خاص پوسٹ یا تصویر کو ڈھونڈنا آسان نہ تھا۔
حال ہی میں فیس بک کی طرف سے متعارف کروایا جانے والا نیا فیچر جس کی مدد سے آپ نہ صرف ویب بلکہ آئی او ایس استعمال کرنے والے یوزرز اپنے موبائل ڈؤائسس سے بھی جگہیں، تصاویر، پوسٹس، موویز وغیرہ ڈھونڈ سکتے ہیں۔

مزید براں آئی او ایس کے یوزرز اپنی فیڈمیں سے کسی پوسٹ کو کی ورڈ کے ذریعے بھی سرچ کر سکیں گے۔

فیس بک آئی او ایس سرچ

فیس بک کے مطابق گراف سرچ کے بعد اس فیچر کے بارے میں کافی کہا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

اب آپ چاہیں تو اپنی پوسٹ کی گی یاکسی دوسرے کی پوسٹ ویڈیوز اور لنکس بھی سرچ کر پائیں گے۔
امید ہے کہ فیس بک کا یہ نیا فیچر جلد ہی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کروا دیا جائے گا۔ مگر فیس بک کی طرف سے اس کے لیے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-12-10

More Technology Articles