Heavy Facebook Use Makes Some People Jealous And Depressed

Heavy Facebook Use Makes Some People Jealous And Depressed

خبردار فیس بک صحت کے لیے نقصان دہ ہے

ایک نئی تحقیق کے مطابق فیس بک پر بہت زیادہ وقت گذارنے اور اپنے دوستوں کے سٹیٹس اپ ڈیٹ پر کچھ زیادہ ہی توجہ دینے سے صارفین کی دماغی صحت پر اثر پڑتا ہے۔
محققین کے مطابق فیس بک کے زیادہ استعمال سے لوگوں میں حسد کے احساسات پیدا ہوتے ہیں جو اداسی کا باعث بنتے ہیں۔


اس تحقیق میں حصہ لینے والی یونیورسٹی آف میسوری کی جرنلزم کی پروفیسر ڈاکٹر مارگریٹ ڈفی نے نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ ہم نے اپنی تحقیق میں دریافت کیا کہ وہ فیس بک صارفین جن کے دوستوں نے اپنے لائف سٹائل کی سرگرمیوں کے حوالے سے پوسٹ کی تھی، انہوں نے ہی زیادہ اداسی کی شکایت کی۔
اس تحقیق کے لیے یونیورسٹی کے 736 طلبا کا انتخاب کیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ وہ طلباء تھے جو فیس بک پر روزانہ اوسطاً 2 گھنٹے گذارتے تھے۔ ان میں سے 72 فیصد سفید فام امریکی تھے اور 68 فیصد خواتین تھیں۔تمام شرکا کی اوسط عمر 19 سال تھی۔
تمام شرکا سے ان کی فیس بک پر کی گئی سرگرمیوں اور اُن کے جذبات کے حوالےسے سوالات کیے گئے۔محققین کا کہنا ہے کہ فیس بک کے زیادہ استعمال کا براہ راست اداسی سے تعلق نہیں بلکہ ایسے طلباء نےجنہوں نے حسد کے جذبات بیان کیے تھے وہی اداسی میں مبتلا پائے گئے۔یہ وہ لوگ تھے جو اپنی زندگی اور اپنے دوستوں کی زندگی کا تقابل کرتے رہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-05

More Technology Articles