Hotel Booking Services Jovago launched in Pakistan

Hotel Booking Services Jovago Launched In Pakistan

پاکستان میں آن لائن ہوٹل بکنگ کے سب سے بڑے پلیٹ فارم جوواگو (jovago.com) کا آغاز

پاکستان میں آن لائن ہوٹل بکنگ کے سب سے بڑے پلیٹ فارم جوواگے (jovago.com) کا آغاز کر دیا گیا ہے۔جوواگو پاکستان میں سیاحتی و سفری صنعت کو جدید خطوط پر فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے، بدقسمتی سے پاکستان میں سیاحت کا شعبہ گزشتہ چند برسوں سے شدید زبوں حالی کا شکار ہے اور اس وقت پورے جنوبی ایشیاء میں پاکستان صرف 10فیصد سیاحت سے حاصل کر رہا ہے۔ جوواگو پاکستان کی زوال پذیر سیاحتی صنعت کو فروغ دینے کا عزم رکھتا ہے اور ہمیں اُمید ہے کہ جلد ہماری سیاحت ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گی، ان خیالات کا اظہار جوواگو (jovago.com) کی کنٹری مینجر ندین ملک نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔


jovago.comپوری دُنیا میں سیاحوں اور صارفین کو آن لائن ہوٹل بکنگ کی خدمات فراہم کرتا ہے، جوواگو کا مقصد پاکستان میں سیاحتی صنعت کو دُنیا بھر میں متعارف اور وسعت دلانا ہے، پاکستان میں انٹرنیٹ کے ذریعے معلومات اور سہولیات سے استفادہ کرنے کا رحجان بڑھتا جا رہا ہے، Jovago.comاندرون ملک کاروباری اور سیاحت کے شوقین افراد کیلئے سیاحت کے حوالے سے مکمل معلومات بشمول سفری اخراجات فراہم مہیا کرتی ہے، جوواگو ڈاٹ کام کی ٹیم خود سیاحتی مقامات، ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسرز کا معائنہ کرتی اور اس مقام کی اصل تصاویر دُنیا بھر کے سیاحوں کی رہنمائی کیلئے اپنی ویب سائٹ پر لوڈ کرتی ہے۔

(جاری ہے)


اس وقت برطانیہ، فرانس، کینیڈا اور تنزانیہ کے سیاح پاکستان میں دلچسپی لے رہے ہیں، اس دلچسپی کو بڑھانے میں Jovago.comنے انتہائی قابل قدر خدمات انجام دی ہیں، جوواگو ڈاٹ کام صارفین کو پاکستان بھر میں دستیاب1500ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کے کرایوں اور دیگر سہولیات سے موازنہ کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے، رقم کی ادائیگی بذریعہ ویب سائٹ بھی کی جا سکتی ہے یا آپ اپنے منتخب کردہ ہوٹل میں بھی رقم کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر مسز المانی کا کہنا تھا کہ پاکستان قدرت کے حسین شاہکاروں کا مجموعہ ہے، یہاں بہت خوبصورت مقامات ہیں جن کا شمار دُنیا کی خوبصورت ترین مقامات میں ہوتا ہے اور مجھے دُنیا کے ان حسین نظاروں سے منسلک ہونے پر بہت فخر ہے، تقریب میں میڈیا سے منسلک بہت سے ممتاز اور نامور افراد نے شرکت کی۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-26

More Technology Articles