Kim Dotcom puts MegaChat secure Skype rival into beta

Kim Dotcom Puts MegaChat Secure Skype Rival Into Beta

سکائپ کا بھرپور مقابلے دار سامنے آگیا۔۔ کم ڈاٹ کام نے میگا چیٹ کی بیٹا سروس متعارف کرا دی

نیوزی لینڈ کی کم ڈاٹ کام (Kim Dotcom) نے میگا چیٹ (MegaChat) کے نام سے نئی سروس متعارف کرا دی۔میگا چیٹ ویب براوزربیسڈ، انکرپٹڈ آڈیو ویڈیو چیٹ سروس ہے جسے سکائپ کے مقابلے میں لانچ کیا گیا ہے۔ کم ڈاٹ کام اس سے پہلے میگا کے نام سے انکرپٹڈ سٹوریج اور فائل شیئرنگ سروس فراہم کرتی ہے۔ میگا چیٹ کے بیٹا ورژن میں ابھی صرف ویڈیو کالنگ کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے جبکہ ٹیکسٹ چیٹ اور ویڈیو کانفرنس کی سہولیات کو بھی جلد متعارف کرایا جائے گا۔

(جاری ہے)


پچھلے سالوں میں میگا پر ڈیٹا سیکورٹی کے حوالے سے کافی تنقید ہوتی رہی ہے، مگر اب کم ڈاٹ کام نے اپنی نئی سروس میں سیکورٹی ہولز ڈھونڈنے والوں کے لیے انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔
سکائپ کی سیکورٹی کے حوالے سے بھی اس وقت خدشات ابھر کر سامنے آئے جب ایڈورڈ سنوڈن کے کاغذات کے مطابق این ایس اے سکائپ پر ہونے والی تمام گفتگو سن سکتی ہے، تاہم مائیکروسافٹ نے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔
میگا چیٹ کی ویب سائٹ وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-23

More Technology Articles