Microsoft to give 100GB free OneDrive storage

Microsoft To Give 100GB Free OneDrive Storage

مائیکروسافٹ ون ڈرائیو پر 100 جی بی مفت سٹوریج دے گا

مائیکروسافٹ کے طرف سے سامنے آنے والی پیشکش کے مطابق مائیکروسافٹ ون ڈرائیو پر اکاؤنٹ بنانے والے پہلے 1 لاکھ صارفین کو 100 جی بی مفت ذخیرہ کرنے کے سہولت فراہم کرے گا۔
ون ڈرائیو کے مارکیٹنگ مینیجر اینگس لوگن نے سی نیٹ پر اس پیشکش کے بارے میں بتایا، مگر ابھی تک اس کو لانچ کرنے سے متعلق کوئی خاص وقت نہیں بتایا گیا۔

(جاری ہے)

وہ صارفین جو ون ڈرائیو کی اس آفر سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ٹویٹر پر مائیکروسافٹ’’ ون ڈرائیو ‘‘ ٹویٹر فیڈ سے اس کے متعلق تازہ ترین خبریں حاصل کر سکتے ہیں۔


مزید تفصیلات کے مطابق ون ڈرائیو پر پہلے 7 جی بی بالکل مفت ہونگے اور 5 جی بی آپ اور آپ کے اس دوست کے درمیان مفت ہونگے جس کو آپ ون ڈرائیو پر لائینں گے۔
وہ صارف جو مفت 100 جی بی حاصل کرنے میں ناکام رہ جائیں گے، ایک سال کے لیے ایکسٹرا 50 جی بی 50 ڈالر میں حاصل کر سکیں گے ، ایک سال کے لیے 100 جی بی 50 ڈالر میں اور ایک سال کے لیے 200 جی بی 100 ڈالر میں حاصل کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-20

More Technology Articles