NETFLIX LAUNCHES IN PAKISTAN

NETFLIX LAUNCHES IN PAKISTAN

نیٹ فلکس پاکستان میں بھی لانچ ہوگیا

نیٹ فلکس نے پاکستان سمیت 130 ممالک میں اپنی سروس کو لانچ کردیا ہے۔نیٹ فلکس ویڈیو سٹریمنگ ویب سائٹ ہے جو ماہانہ سبسکرپشن کے عوض صارفین کو آن ڈیمانڈ موویز اور ٹی وی شو دکھاتی ہے۔نیٹ فلکس پر دوسرے ٹی وی نیٹ ورک کے شوز ہی نہیں بلکہ نیٹ فلکس کے اپنے بنائےہوئے ٹی وی شوز جیسے ہاؤس آف کارڈز، اورنج از دی نیو بلیک اور نارکوس وغیرہ بھی موجود ہیں۔


امریکا میں نیٹ فلکس کی شہرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ شمالی امریکا کی ڈاؤن سٹریم ٹریفک میں 38فیصد حصہ نیٹ فلکس کا ہے۔

(جاری ہے)


کنزیومر الیکٹرونکس شو 2016 میں نیٹ فلکس کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو ریڈ ہاسٹنگس نے سروس کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے130 ممالک کے لیے لانچ کرنے کا اعلان کیا۔
پاکستان میں نیٹ فلکس کے تین پیکیجز ہیں۔

بیسک پیکیج کی قیمت 7.99 ڈالر ہے،سٹینڈرڈ کی قیمت 9.99 اور پریمیم کی قیمت 11.99 ڈالر ہے۔قیمتوں کا یہ فرق پکچر کوالٹی اورایک اکاؤنٹ سے دیکھی جانے والی سکرینوں کی تعداد کی بنا پر ہے۔
نیٹ فلکس پر سائن اپ کرنے کے بعد پہلا مہینا بالکل مفت ہے جبکہ بعد میں سروس کو کسی بھی وقت ختم کیا جا سکتا ہے۔نیٹ فلکس پر سائن اپ ہونے کےلیےیہاں کلک کریں۔

NETFLIX LAUNCHES IN PAKISTAN
تاریخ اشاعت: 2016-01-07

More Technology Articles