New service to offer free WhatsApp worldwide

New Service To Offer Free WhatsApp Worldwide

دنیا بھر میں لامحدود وٹس ایپ کرنا ہوا اب انتہائی آسان!!!

جب سے فیس بک نے وٹس ایپ کو خریدا ہے اس کے لیے نئی نئی سہولیات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔اب اٹلی کی ایک کمپنی نے وٹ سم کے نام سے سم متعارف کرائی ہے جس کی مدد سے ساری دنیا میں وٹس ایپ کو استعمال کیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

وٹ سم صرف اور صرف وٹس ایپ کے لیےبنائی گئی ہے، اس سے وٹس ایپ پر جتنا مرضی چاہیں ڈیٹا بھیجوائیں یا وصول کریں۔ڈیٹا کی حد پر کسی طرح کی کوئی پابندی نہیں، نہ فیئر یوز کا نام لے کر کوئی پابندی لگائی گئی ہے۔
اس سم کی مالیت 10 یورو ہے جبکہ سالانہ فیس بھی 10 یورو ہی ہوگی۔ وٹ سم کی فروخت کا آغاز 26 فروری 2015 کو شروع ہوگا۔
سم کو خریدنے اور مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-24

More Technology Articles