The more women post on Facebook, the lonelier they are

The More Women Post On Facebook, The Lonelier They Are

تنہائی کا شکار عورتیں فیس بک پر زیادہ پوسٹنگ کرتی ہیں

آسٹریلیا ، نیو ساؤتھ ویل میں قائم چارلس سٹرٹ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق وہ عورتیں جو فیس بک پر زیادہ سے زیادہ سٹیٹس اپ ڈیٹ کرتی ہیں حقیقت میں تنہائی کا شکار ہوتیں ہیں۔
616 عورتوں کی فیس بک پر پوسٹنگ کی تحقیقات میں محققین نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ان عورتوں کی طرف سے پوسٹ کیا جانے والا زیادوہ مواد ان کے اکیلے پن کے احساس کو ظاہر کرتا ہے۔

(جاری ہے)


اس سلسلے میں کی جانے والی یہ پہلی تحقیق نہیں ہے،پچھلے سال بھی میشیگن یونیورسٹی کے ریسرچرز نے یہ دریافت کیا تھا کہ جو لوگ اپنی زندگی سے نا خوش ہوتے ہیں وہ اپنا زیادہ وقت فیس بک پر گزارتے ہیں۔
اس کی ایک وجہ تو یہ ہوسکتی ہے کہ فیس بک پر ایک طلسماتی دنیا ہے جہاں ہر کوئی اپنی مرضی کے مطابق دوست بناتا اور بآسانی اپنے احساسات ان سے شئیر کر سکتا ہے۔مگر افسوس کہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-28

More Technology Articles