Video ads now interrupting your News Feed

Video Ads Now Interrupting Your News Feed

فیس بک پر اب ویڈیو اشتہارات خود بخود چلنے لگیں گے

فیس بک نے بتایاہے کہ فیس بک 15 سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو اشتہارات متعارف کروا رہا ہے جو کہ نیوز فیڈ میں خود بخود شروع ہوجائیں گی۔فیس بک کے مطابق1.23 بلین صارفین کے ساتھ پچھلے تین مہینوں سے اس سروس کو ٹیسٹ کر رہے تھے۔
یہ نئی ایڈ جو ’premium video ads‘ کے نام سے جانی جائے گی ٹیلی ویژن کی سپورٹ کے بعد ممکن ہوئی ہے۔اور اس پر ایک دن میں 1 ملین ڈالر سے 2.5 ملین ڈالر تک خرچہ آئے گا۔

(جاری ہے)


جب یہ ویڈیواشتہار سکرین پر نمودار ہونگے یہ بغیر آواز کے ہونگے، صارف چاہے تو سکرول کر کے اس کو ہٹا دے اور اگر چاہے تو اس پر کلک کر کے اس کے پوری ونڈو کھول کر آواز کے ساتھ اشتہارکا مزہ لے سکتا ہے۔
لوگ اگلے چند مہینوں میں یہ ایڈ اپنی ویب اور موبائل نیوز فیڈ پر دیکھ سکیں گے۔ فی الوقت کمپنی محدود اشتہار دینے والی کمپنیوں کے ساتھ کام کر رہی ہے تا کہ ممبر زکی طرف سے تاثر جانچا جا سکے۔
باقی اشتہارات کے مقابلے میں ویڈیو ایڈز کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام جاری ہے اور اس سلسلے میں Ace Metrix نامی ایک کمپنی کے ساتھ کام بھی جاری ہے تا کہ باقاعدہ سوشل سائٹ پر لائیو ہونے سے پہلے ہر طرح کا اطمینان کر لیا جائے۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-14

More Technology Articles