Oppo N1 mini quietly launched

Oppo N1 Mini Quietly Launched

اوپو این1 منی فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا!!!

اوپو نے اپنے این 1 منی کے متعلق کچھ ماہ قبل آفیشلی اعلان کر دیا تھا تاہم کمپنی کی جانب سے اس کے ہارڈوئیر اور اس کی دستیابی کے متعلق کوئی معلومات سامنے نہیں آئی تھی۔مگر اب اس کی تفصیلات پوشیدہ نہیں رہیں کیونکہ یہ فون ملائیشیا میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

اوپو این 1 منی

اوپو این 1 منی 5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے کو سپورٹ کرے گا۔

(جاری ہے)

یہ سمارٹ فون 1.6GHz کور ٹیکس اے۔ 7 پروسیسر اور اینڈرینو 305 جی پی یو کے ساتھ کوال کوم سنیپ ڈراگن 400 چپ سیٹ پر کام کرے گا۔اس کی فیچرز میں 2 جی بی ریم، 16 جی بی انٹرنل میموری اور 13 میگا پکسل سوئرلنگ کیمرہ شامل ہو گا۔
ڈؤائس پرموجود کیمرہ 24 میگا پکسل الٹرا ایچ ڈی موڈکے قابل ہوگا۔جو کہ اس کی فروخت کا خاص پہلو ہوگا۔باہمی ربط کے لیے اس میں وائی فائی، بلیو ٹوتھ 4.0، جی پی ایس اور 4 جی ایل ٹی ای ہوگا۔
اس کی پیمائش 148.4 x 72.2 x 9.2 ایم ایم ہوگی اور اس کا وزن تقریباً 150 گرا م ہوگا۔یہ ڈؤائس اینڈرائیڈ 4.3 جیلی بین پر کام کرے گی۔جبکہ اس میں 2,140mAh بیٹری ہوگی۔
یہ فون ملائیشیا میں 438 ڈالر کی قیمت میں فروخت کے لیے دستیاب ہے، اور جلد ہی دنیا بھر کی مارکیٹ میں بھی دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2014-08-06

More Technology Articles