It costs 5M to keep Zuckerberg safe

It Costs 5M To Keep Zuckerberg Safe

مارک زکر برگ کی حفاظت پر ہر سال 5ملین ڈالر خرچ ہوتے ہیں

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کی سیکورٹی بھی کسی ملک کے حکمران سے کم نہیں۔ اس وجہ صاف ظاہر ہے، فوربز کے مطابق مارک زکربرگ امریکا کا چھوتھا امیرترین اور دنیا کا 19 واں طاقتور ترین شخص ہے۔اسی وجہ سے فیس بک زکر برگ کی حفاظت پر اچھا خاصا سرمایہ صرف کرتا ہے۔

(جاری ہے)

فیس بک کے مطابق زکربرگ کولاحق سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اس کی رہائش گاہوں اور سیکورٹی پر تعینات افراد پر اچھا خاصا پیسہ خرچ کیا جاتا ہے۔

فیس بک نے زکر برگ کی سیکورٹی پر ایک پروگرام مرتب کیا ہوا ہے۔ اسی پروگرام میں زکربرگ، اس کی رہائش گاہوں اور اس کے پرائیویٹ جہاز کی سیکورٹی پر 50لاکھ ڈالر سالانہ خرچ کیا جا تا ہے۔
اس سال فیس بک نے کمپنی کی چیف آپریٹنگ آفیسر سینڈبرگ کی سیکورٹی پر بھی 1.3 ملین ڈالر خرچ کیا ہے۔ کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ آیا اس کے پاس بھی جہاز ہے یا نہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-04-28

More Technology Articles