Mystery of Bitcoin is solved as creator reveals himself

Mystery Of Bitcoin Is Solved As Creator Reveals Himself

بٹ کوائن کا سب سے بڑا راز افشا ہو گیا۔ بٹ کوائن کا موجد سامنے آگیا

آسٹریلیوی ٹیک انٹرپیرنیئور کریگ رائٹ نے بی بی سی کو بتایا کہ اسی نے متنازعہ ترین کرنسی بٹ کوائن کو بنایا تھا۔ بٹ کوائن زیادہ تر ڈارک ویب پر منشیات کی خرید و فروخت کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
اس کے پہلے بٹ کوائن کے خالق کو ساتوشی ناکاموٹو کے نام سے جانا جاتا تھا۔بی بی سی کا کہنا ہے کہ رائٹ نے انہیں بٹ کوائن کا خالق ہونے کے حوالے سے تیکنیکی ثبوت مہیا کیے ہیں۔

(جاری ہے)

بٹ کوائن کمیونٹی کے کافی لوگوں نے رائٹ کے دعوے کی تصدیق کی ہے۔
بٹ کوائن کے ماہرین کی طرف سے بٹ کوائن کے خالق کو تلاش کرنے کی بہت سی کوشش کی جاتی رہیں ہے ۔ بٹ کوائن کے ماہرین کے نزدیک بٹ کوائن کا خالق ہی اس انڈسٹری کو لاحق مشکلات کا سامنا کر سکتا ہے۔ وہ دوسرے ماہرین سے زیادہ تیکنیکی معلومات رکھتا ہے ۔
بٹ کوائن کا خالق ہونے کی وجہ سے رائٹ کے پاس 1 ملین سے زیادہ بٹ کوائنز موجود ہیں۔ ان بٹ کوائن کی موجودہ قدر 400 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-05-02

More Technology Articles