Qmobile unveils two new mobile phones

Qmobile Unveils Two New Mobile Phones

کیو موبائل کی طرف سے دو بہترین ‘ اور کم قیمت سمارٹ فون منظر عام پر آگئے۔

کیو موبائل پورے پاکستان میں نمبر 1سمارٹ فون برانڈ ہے، اور کمپنی کے موبائل فونز کی مانگ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ جسکی بنیادی وجہ کم قیمت، اور بہترین معیار ہے۔ اب دوبارہ کیو موبائل جلد ہی دو ایسے فونز ریلیز کر رہا ہے جو کہ نہایت موضوع قیمت پر فروخت کیے جائیں گے۔
جہاں کمپنی نے ابھی تک 10,000 سے15,000 ہزار روپے والا کواڈ کور پروسیسر پر چلنے والے سمارٹ فونز پاکستان میں متعارف کروائے ہیں وہیں کمپنی کی جانب سے اوکٹا کور پروسیسر والے مہنگے فونز بھی مارکیٹ میں آئے ہیں ۔

اسکے علاوہZ5 اور Z6. بھی مارکیٹ میں آئے۔ مگر اس دفعہ کمپنی اوکٹا کور پروسیسر کے ساتھ نہایت موضوع قیمت پر دو ایسے فونز متعارف کروا رہی ہے جو مارکیٹ میں ایکس 800 کے نام سے جانے جائیں گے اور ان میں نمایاں فرق ان کی انٹرنل میموری کا ہوگا۔

(جاری ہے)

اب تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق 8 GB والا ایکس 800 ، 19,500 روپے کی قیمت میں فروخت کیا جائے گا جبکہ 16 GB والا ماڈل 21, 500 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

کیو موبائل ایکس 800

یہ دونوں ورزنز ن1.4 GHz اوکٹا کور پروسیسر، گوگل اینڈرائیڈ کٹ کیٹ آپریٹنگ سسٹم، 4.7 انچ ڈسپلے، 1280x720 سکرین ریزولیشن اور ڈبل سم پر مشتمل ہونگے۔
اس کے 8 GB والے ماڈل میں 1 GB ریم جبکہ 16 GB والے ماڈل میں 2 GB ریم ہوگی۔ اسمیں شامل سامنے کا کیمرہ 5 میگا پکسل کا جبکہ پچھلا کیمرہ 13 میگا پکسل کا ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2014-11-05

More Technology Articles