Samsung Galaxy Ace Style LTE brings Super AMOLED to the masses

Samsung Galaxy Ace Style LTE Brings Super AMOLED To The Masses

’’سامسنگ گلیکسی ایس سٹائل‘‘ ایل ٹی ای منظر عام پر آگیا!

سامسنگ نے اس سال کے آغاز میں کم قیمت گلیکسی ایس سٹائل متعارف کروایا تھا اور اب کمپنی نے اس کا اپ گریڈڈ ورزن گلیکسی ایس سٹائل ایل ٹی ای کے نام سے متعارف کروایا ہے۔جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ یہ اپ گریڈد ورزن ایل ٹی ای کی ربط سازی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔یہ ریگولر ایس سٹائل سے بڑا ہوگا اور یہ 4.3 انچ WVGA سکرین پر مشتمل ہوگا اور اسکی سکرین سپر امولڈ ہوگی۔

امید کی جارہی ہے کہ اس کی یہ سپر امولڈ سکرین ریگولر ایس سٹائل TFT ڈسپلے سے قدرے بہتر ہوگی۔
یہ فون اینڈرائیڈ 4.4 کٹ کیٹ پر کام کرے گا۔اس کا پچھلا کیمرہ ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 5 MPاور سامنے کا کیمرہ 1.3 MP کا ہوگا۔اس میں این ایف سی، کواڈ کور 1.2GHz پروسیسر، 1 GB ریم، 4 GB انٹرنل میموری اور 1900mAh بیٹری شامل ہوگی۔

سامسنگ گلیکسی ایس سٹائل

سامسنگ ابھی تک اس کے نام کو لے کر ابھی تک کچھ کنفیوز ہے اس لیے کبھی اس کو ’ ایس سٹائل ایل ٹی ای‘ اور کبھی ’ ایس 4 ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اسکی قیمت حتمی طور پر سامنے تو نہیں آئی لیکن یہ 20سے 22ہزار روپے کی قیمت میں دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2014-09-30

More Technology Articles