The Galaxy Note Edge with an entirely new kind of curved display

The Galaxy Note Edge With An Entirely New Kind Of Curved Display

سامسنگ گلیکسی نوٹ ایج منفرد دو طرفہ ڈسپلے کے ساتھ سامنے آگیا

نوٹ فیملی میں آج ایک نئے فیبلیٹ کا اضافہ ہوا ہے۔Samsung Galaxy Note Edge۔ اس کے نام کے مطابق اس کی سکرین کا دائیں کنارہ کچھ مڑا ہوا ہے جو ایک منفرد انٹریکشن بناتا ہے۔لہذا یہ کافی مختلف اور منفرد ہوگا۔
اندرونی طور پر یہ بالکل گلیکسی نوٹ 4 جیسا ہے۔ لیکن ان دونوں کے درمیان جو فرق پایا جاتا ہے وہ اس نئے فیبلٹ کی سکرین ہے۔مڑی ہوئی سکرین کی وجہ سے 160 پکسل کا اضافہ ہوا ہے۔

جس کے بعد ریزولیشن 1,600x2,560ہو گیا ہے۔لیکن اس کی وجہ سے یہ اپنے دوسرے فونز کی مقابلے میں خاصا چوڑا بھی ہے۔
لاک فون کے ساتھ سکرین کو ٹچ کرنے پر مڑے ہوئی ڈسپلے پرِ معلومات کے لیے ٹائم اور نوٹیفیکیشنز ظاہر ہونگے۔
فون کو ان لاک کرنے پر آپ کے پاس کافی آپشنز ہونگے جیسے کہ آپ جاہیں تو مڑے ہوئے حصہ پر شاٹ کٹ رکھ سکتے ہیں جس کے بعد آپ ایپس تک جلد رسائی حاصل کر پائیں گے۔

(جاری ہے)

گلیکسی نوٹ 4 کی طرح یہ بھی سنیپ ڈراگن 805 یا ایکسزینوس 5433 چپ سیٹ کے علاوہ اینڈرائیڈ 4.4، 16 ایم پی او آئی ایس کیمرہ اور ایس پین سٹائلس پر مشتمل ہوگا۔
اس میں 3,000mAh کی بیٹری ہے جو کہ نوٹ کے مقابلے میں کچھ چھوٹی ہے۔اور 2.0 ورزن کی یو ایس بی پورٹ ہے۔
امید کی جا رہی ہے کہ گلیکسی نوٹ ایج اس سال کے آخر میں لانچ کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-09-04

More Technology Articles