HIDDEN FACEBOOK TRICKS YOU NEED TO KNOW

HIDDEN FACEBOOK TRICKS YOU NEED TO KNOW

فیس بک ٹپس اینڈٹرکس

ہر روز ایک ارب سے زائد صارفین فیس بک استعمال کرتے ہیں مگر بہت سے صارفین فیس بک کے تمام فنکشنز نہیں جانتے۔ اسی لیے فیس بک کے حوالے سے ہی ہم آپ کو ایسی تجاویز دے رہے ہیں، جس سے آپ اپنی پرائیویسی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

Read Receipt کو ڈس ایبل کریں

Read Receipt کو ڈس ایبل کر کے آپ کافی سکون سے رہ سکتے ہیں۔ اسی فیچر کی وجہ سے آپ کے دوستوں کو معلوم ہو جاتا ہے کہ آپ نے اُن کا پیغام پڑھ لیا ہے۔

اس کے بعد آپ جتنی دیر سے اپنے دوست کو جواب دیں گے، اس کی ناراضگی کا امکان اتنا ہی زیادہ ہوتا جائے گا۔ Read Receipt کو ڈس ایبل کرنے کا فیس بک میں کوئی آپشن نہیں۔ اس کے لیے آپ کو تھرڈ پارٹی ٹولز یا پلگ ان استعمال کرنے پڑتے ہیں۔ اس کام کے لیے Facebook Unseen App اورCrossrider’s Chat Undetectedجیسے ٹولز موجود ہیں۔

(جاری ہے)

یہ صرف ڈیسک ٹاپ کروم، فائر فاکس یا ایکسپلورر کے لیے دستیاب ہیں۔

لاسٹ سین کا آپشن کیسے ختم کریں؟

میسنجر میں Last Seen کا آپشن بھی آپ کے دوستوں کو بتاتا ہے کہ آپ میسنجر پر آخری بار کب دیکھے گئے تھے۔ اس فیچر سے چھٹکارے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ میسنجر کو ڈیلیٹ کر کے فیس بک کو ہی پیغامات کے لیے استعما ل کریں۔

آپ کے دوستوں کو آپ کی پروفائل کیسی نظر آتی ہے؟

اگر آپ دیکھنا چاہتے ہیں کہ پبلک یا آپ کے دوستوں کو آپ کا پروفائل کیسا نظر آتا ہے تو اس کے لیے سب سے اوپر دائیں جانب نوٹیفیکیشن آئیکون کے دائیں جانب لاک کے نشان یعنی پرائیویسی کے آئیکون پر کلک کریں۔
اس کے بعد Who can see my stuff?پر کلک کرکے What do other people see on my timeline?کے نیچے View Asپر کلک کرکے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پبلک کو آپ کا پروفائل کیسے نظر آئے گا۔یہاں آپ View as Specific Person پر کلک کر کے کسی بھی دوست کا نام لکھ کر چیک کر سکتے ہیں کہ اسے آپ کا پروفائل کیسے نظر آئے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-05-28

More Technology Articles