Ufone Introduces 3G Enabled Android Smartphone

Ufone Introduces 3G Enabled Android Smartphone

یوفون نے پاکستان کا سستا ترین تھری جی فون متعارف کروا دیا

یو فون نے حال ہی میں 3G کی سہولت کے ساتھ ایک کم قیمت اینڈرائیڈ سمارٹ فون متعارف کروانے کا ارادہ کیا ہے۔
یو فون نے اس کو یوفون’’ سمارٹ یو 5‘‘ کا نام دیا ہے۔جو کہ 5,999 روپے کی نہایت کم قیمت کے ساتھ چھ ماہ کی وارنٹی کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔صرف یہی نہیں بلکہ یو فون اس کے ساتھ اپنے صارفین کے لیے تین ماہ تک 500MBs ڈیٹا بالکل مفت بھی پیش کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ صارفین تین ماہ تک اس پر فیس بک، وٹس ایپ اور ٹوئیٹر بھی بالکل مفت استعمال کر سکیں گے۔
لیکن آپ اس سمارٹ فون کو یو فون کے علاوہ کسی دوسرے نیٹ ورک پر استعمال نہیں کر سکیں گے کیونکہ یہ نیٹ ورک لاک ہوگا۔
اگر آپ نیچے دی گی اس کی تفصیلات اور قیمت کو دیکھیں گے تو یقیناً یہی کہیں گے کہ یوفون کا یہ سمارٹ فون چینی فونز اور کیو موبائل جیسے فونز کے لیے سخت مقابل ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

یوفون تھری جی ہینڈ سیٹ یو 5


(تصاویر بشکریہ پروپاکستانی)

یوفون کا کہنا ہے کہ اس کم قیمت سمارٹ فون کو مارکیٹ میں لانے کا مقصد لوگوں تک 3G نیٹ ورک کی رسائی کو آسان بنانا ہے۔صارفین چاہیں تو ابھی یہ کم قیمت سمارٹ فون حاصل کر کے 3G انٹرنیٹ کی سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
کمپنی کا ماننا ہے کہ سمارٹ یو 5 یو فون کی جانب سے پہلی ڈؤائس ہوگی جو ان گنت یو فون یوزرز کو انٹرنیٹ کے ذریعے باہم جوڑ دے گی۔



یوفون سمارٹ یو 5 کی تفصیلات:
یو فون کا یہ سمارٹ یو5 1.2GHzکواڈ کور آرم کورٹیکس A7 پلس ایڈرینو جی پی یو 302MHz پروسیسر پر مشتمل ہوگا۔
WCDMA & GSM Band:
GSM(850/900/1800/1900MHz)
WCDMA(900/ 2100MHz
)

آپریٹنگ سسٹم: اینڈرائیڈ 4.3 جیلی بین
سائز: 118.5x63x10.7 ایم ایم

میموری:
Integrated: ROM 4 GB
Integrated RAM: 512 MB
External: Expandable with Micro SD Up to 32 GB

ڈسپلے:
سکرین سائز: 4.0 انچ WVGA IPS
ریزولیشن: 480x800 پکسل
ٹچ پینل: Capacitive Touch

باہمی ربط:
GPRS, EDGE, HSPA, WiFi, Bluetooth, 3.5 mm Mic and Stereo Headphone slot, GPS

کیمرہ:
پچھلا کیمرہ: 5.0ایم پی آٹوفوکس
ویڈیو ریکارڈر: 720p@30 fps
سامنے کا کیمرہ: 0.3 ایم پی

بیٹری: 1450 mAh

پیکج کی تفصیلات:
یوفون سمارٹ یو 5
چارجر اور یو ایس بی کیبل
ائیر فونز
سکرین پروٹیکٹر
وارنٹی کارڈ

سمارٹ یو 5 کے مفت ڈیٹا بنڈلز کی تفصیلات:

تین ماہ تک مفت 500MBs ڈیٹاوالیم کی فراہمی۔

فیس بک، وٹس ایپ اور ٹوئیڑ کا تین ماہ تک بالکل مفت استعمال
انٹرنیٹ بقایاجات چیک کرنے کے لیے *706# ڈائل کیجیے۔
یہ پیشکش صرف یوفون کی سم پر دستیاب ہوگی
یہ پیشکش صرف پریپیڈ صارفین کے لیے ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2014-08-23

More Technology Articles