FACEBOOK MESSENGER HAS A SECRET GAME

FACEBOOK MESSENGER HAS A SECRET GAME

فیس بک میسنجرکی خفیہ گیم

اگر آپ میسنجر پر دوستوں کے ساتھ بات چیت کر کے تھک گئے ہوں تو اب آپ فیس بک میسنجر پر شطرنج بھی کھیل سکتےہیں۔فیس بک میسنجر پر گیم کا یہ فیچر فیس بک کی ویب سائٹ کے میسنجر، میسنجر کے لیے الگ سے ویب سائٹ میسنجر ڈاٹ کام اور موبائل ایپلی کیشن میں بھی موجود ہے۔
میسنجر پر شطرنج کھیلنا اتنا آسان نہیں جتنا عام زندگی میں ہے۔ اس کے لیے آپ کو تھوڑی سی کمانڈز یاد رکھنی ہونگی۔

(جاری ہے)

میسنجر میں شطرنج کی بساط بچھانے کے لیے آپ کو میسج میں@fbchess play لکھ کر دوست کو بھیجنا ہوگا۔اس گیم میں مہروں کی کمانڈ کچھ اس طرح ہوگی ،Kسے King، Q سے Queen، B سے Bishop، N سے Knight، Rسے Rook اور P سے Pawn۔ان مخفف الفاظ کو شطرنج میں مطلوبہ خانے کے مقام کے کوڈ کے ساتھ لکھ کر اپنے مہرے بڑھا سکتے ہیں( خانوں کے مقام کے لیے نیچے موجود تصویر کو دیکھیں)۔ اگر آپ اپنے پیادے کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں تو میسج میں @fbchess Pb3لکھ انٹر کر دیں(جیسا کہ نیچے تصویر میں ہے)۔اگر گیم کھیلتے ہوئے کوئی مشکل درپیش آئے تو آپ @fbchess help لکھ معاونت حاصل کر سکتے ہیں۔

FACEBOOK MESSENGER HAS A SECRET GAME
تاریخ اشاعت: 2016-02-05

More Technology Articles