Warid introduces My Warid App

Warid Introduces My Warid App

وارد نے صارفین کیلئے انتہائی مفید موبائل اپلیکیشن متعارف کروا دی!

حال ہی میں وارد کی طرف سے اینڈرائیڈ اور آئی فون کے لیے My Warid App کے نام سے ایک ایپلیکیشن متعارف کروائی گی ہے جس کی مدد سے صارفین بنڈلز، سروسز اور اپنے اکاؤنٹ کی دوسری تفصیلات بآسانی مینیج کر سکتے ہیں۔ یہ ایپ بالکل مفت ہے۔
آئی او ایس کے یوزرز 5 نومبر سے اس ایپلیکیشن کو استعمال کر سکیں گے۔اس ایپ کو اپنے سمارٹ فون پر انسٹال کرنے کے بعد آپ اپنے پیکجز بھی بدل سکتے ہیں۔

مائی وارد ایپ

یہ ایپ تین حصوں پر مشتمل ہے

سیلف کئیر سیکشن:
اس حصے میں آپ کے اکاؤنٹ کی تفصیلات ، حالیہ ایس ایم ایس پیکج، اور ڈیٹا پیکج کی تفصیلات شامل ہونگی۔

(جاری ہے)


اس کے بعد ایف این ایف کاسیکشن ہے جس میں آپ کے فرینڈز اور فیملی نمبرز کی تفصیلات ہونگی، آپ کوئی بھی نمبر نکال اور اضافہ کر سکتے ہیں۔


اس کے بعد بیلنس کی تفصیل کا حصہ۔جس میں بقایا بیلنس اور ڈیٹا لیمٹ کی تفصیلات شامل ہونگی۔
اگر آپ کے پاس کارڈ ہے تو اس سیکشن کے ذریعے آپ بآسانی اپنا کریڈٹ چارج کر سکتے ہیں۔

پیکج اور سروس سیکشن:
اس میں پیکج اور سروس فیچر بھی شامل ہیں جو کہ کافی کارآمد ہے۔ اس سیکشن میں تمام وائس، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ بنڈلز بہتر طریقے سے دستیاب ہونگے۔
یہاں تک کہ VAS کی مدد سے آپ مختلف سروسس بھی سبسکرائب کر سکیں گے جیسے کہ کالر ٹونز، سپورٹس الرٹ، بیلنس ٹرانسفر، بریکنگ نیوز، لطیفے اور دوسرے پورٹلز ۔

وٹس نیو:
اس میں ایک اور سیکشن ہے ’ وٹس نیو ‘ کے نام سے، جو کہ آپ کو تازہ ترین اضافے اورسروسس جیسے کہ مس کال الرٹ، مائی گائیڈ وغیرہ شامل ہے۔اور یہ تمام سروسس مکمل تفصیلات کے ساتھ موجود ہونگی۔

اینڈرائیڈ کے صارفین اس لنک سے اپلیکیشن ڈائونلوڈ کر سکتے ہیں.

تاریخ اشاعت: 2014-11-05

More Technology Articles