Zong to introduce M811 4G phone in Pakistan

Zong To Introduce M811 4G Phone In Pakistan

زونگ نے مناسب قیمت والا 4Gفون متعارف کروا دیا!!!

حال ہی میں زونگ نے پاکستان میں 4G سروس لانچ کی ہے اور اب زونگ 4G کی خصوصیات والا سمارٹ فون بھی متعارف کروا رہا ہے جو کہ اگلے کچھ دنوں میں پاکستانی سٹورز میں دستیاب ہوگا۔
4G کی خصوصیت والا یہ سمارٹ فون زونگM811 کے نام سے جانا جائے گا، اور یہ 21,900, روپے کی قیمت میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
مشہور ٹیکنالوجی بلاگ ’’پرو پاکستانی‘‘ کے ذرائع کے مطابق اگلے دس دونوں میں یہ سمارٹ فون حتمی طور پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔


زونگ کا یہ سمارٹ فون 5 نیٹ ورک موڈز کو سپورٹ کرے گا جن میں 2G, 3G اور 4Gشامل ہوگا۔چین میں یہ موبائل دو سم پر مشتمل ہے لیکن زونگ اس سمارٹ فون کو صرف ایک سم کے ساتھ پیش کرے گا۔
مزید تفصیلات کے مطابق یہ فون 5 انچ IPS ڈسپلے، سکرین ریلزولیشن 1280×720 پکسل کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ یہ کوال کور کواڈ کو ر 1.2Ghz پروسیسر ، 1GB ریم اور 4GB انٹرنل میموری کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

یہ فون اینڈرائیڈ جیلی بین، اینڈرائیڈ 4.3, پر کا م کرے گا۔اس کے ڈئزائن کے متعلق ملنے والی تفصیلات کے مطابق یہ مڑے ہوئے کانرز، 8.95mm پتلی باڈی کے ساتھ سامنے آئے گا اور اس کا وزن 133 گرام ہوگا۔
اس کا پچھلا کیمرہ 8MP ،BSI شوٹر کا ہوگا جبکہ اگلا کیمرہ 1.3MP پر مشتمل ہوگا۔ اس میں 2500mAh کی بیٹری ہوگی۔جو کہ 14-18 گھنٹے تک کام کرے گی۔
امید ہے کہ زونگ آئندہ دنوں میں مزید کم قیمت 4G فونز بھی متعارف کروائے گا۔
یہ بھی امید کی جارہی ہے کہ زونگ جلد ہی M811 کی قیمت بھی کچھ کم کر کے چین میں دستیاب M811کی قیمت کے برابر کر دے گا جو کہ 16,800 روپے ہے۔
آپ بھی زونگ کے اس نئے فون کو پرمو ویڈیو دیکھیں۔
تاریخ اشاعت: 2014-09-29

More Technology Articles